محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے چنڈی گڑھ میں لیبر بیورو، ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کے کام کاج کا جائزہ لیا


ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اقتصادی ترقی، گورننس اور خدمات کی فراہمی میں اضافے کے لیے اہم ہے: ڈاکٹر مانڈویہ

حکومت کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے – مرکزی وزیر

Posted On: 22 FEB 2025 6:11PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ مانڈویہ نے وزارت محنت و روزگار کے تحت اہم اداروں کا جائزہ لینے کیلئے آج چنڈی گڑھ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے لیبر بیورو اور ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن  (ای ایس آئی سی) ماڈل اسپتال، چنڈی گڑھ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ فریقین  سے بات چیت کی۔

لیبر بیورو میں، مرکزی وزیر کو لیبر بیورو کی مختلف سرگرمیوں اور اسکیموں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ انہیں مختلف سرگرمیوں کے مقاصد، دائرہ کار اور موجودہ حیثیت سے آگاہ کیا گیا، جن میں قیمتوں کے اشاریے، محنت سے متعلق اعداد و شمار اور سروے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N1KP.jpg

کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے اقتصادی ترقی، حکمرانی، اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H493.jpg

مرکزی وزیر نے لیبر بیورو میں پنجاب اور ہماچل پردیش زون کے تحت ای پی ایف او (ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) کے علاقائی دفاتر کی کارکردگی اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آئی ٹی سسٹم میں اصلاحات مسلسل ای پی ایف او کے کام کے طریقہ کار میں بہتری لا رہی ہیں۔

بعد ازاں، مرکزی وزیر نے چنڈی گڑھ میں ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کی سہولیات کا معائنہ کیا، جن میں او پی ڈی رجسٹریشن کاؤنٹر، فارمیسی، لیبارٹری، ریڈیالوجی یونٹ، ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو)، او پی ڈی اور ایمرجنسی شعبے شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038XVE.jpg

اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر مانڈویہ نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D77D.jpg

اسپتال کے کانفرنس ہال میں ایک پاورپوائنٹ پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی وزیر کو اسپتال کے آپریشنز، مقاصد اور وژن کے ساتھ ساتھ علاقائی دفتر کے کام کاج کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LR9P.jpg

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :   7465   )


(Release ID: 2105545) Visitor Counter : 12