کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے اروناچل پردیش، سکم، دہلی اور جھارکھنڈ میں بنیادی ڈھانچوں کےبڑے پروجیکٹوں کے مانٹیرنگ گروپ کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
21 FEB 2025 5:41PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری جناب امردیپ بھاٹیہ نے ریاست اروناچل پردیش ، سکم ، دہلی اور جھارکھنڈ میں بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں اور پروجیکٹ کے حامیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ،جس میں پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) کے ذریعے بہتر بین وزارتی اور ریاستی ہم آہنگی کے ذریعے مسائل کے حل میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔میٹنگ میں 17 اہم منصوبوں پر مشتمل 21 مسائل کا جائزہ لیا گیا، جن میں وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے تحت 9 منصوبے شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 13,501 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ 9,623.72 مالیت کے وارانسی-رانچی-کولکاتہ ایکسپریس وے منصوبہ، جس میں چھ پیکیجز کے تحت سات مسائل شامل ہیں،اس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں اس منصوبے پر خاص زور دیا گیا، جس میں حکومت مختلف اسٹریٹجک مقامات پر نئے این آئی ٹی ایزکے قیام کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ تکنیکی تعلیم میں علاقائی فرق کو کم کیا جا سکے اور ماہر انجینئرز اور تکنیکی پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ یہ ادارے نہ صرف تعلیمی منظرنامے کو بہتر بنائیں گے بلکہ اختراع، تحقیق اور صنعت کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر علاقائی اقتصادی ترقی میں بھی حصہ ڈالیں گے۔
بھارت مالا یوجنا کے تحت وارانسی-رانچی-کولکاتہ ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے، جواتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں علاقائی روابط کو بہتر بنائے گا اور تجارتی و مال کی نقل و حمل کو نمایاں طور پر بڑھانے کی توقع ہے، خاص طور پر ان صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا جو کولکاتا اورہلدیا بندرگاہوں پر سمندری تجارت کے لیے انحصار کرتی ہیں–اس میٹنگ میں اس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے منصوبے کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کو دوبارہ واضح کیا اور متعلقہ حکام کو زیر التوا مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال انداز میں کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شراکت دار پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ( پی ایم جی) (https://pmg.dpiit.gov.in/) کے اس خصوصی میکانزم کا فائدہ اٹھا کر منصوبے کے نفاذ کو تیز کریں اور مرکز کی حکومت، ریاستی حکام اور نجی شراکت داروں کے درمیان تعاون کے ذریعے اپنے مسائل کا مؤثر اور بروقت حل کویقینی بنائیں۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ر ب
U-NO: 7440
(Release ID: 2105353)
Visitor Counter : 12