وزارت دفاع
کٹوپلی میں ہندوستانی بحریہ کے لیے دوسرے بیڑے کے امدادی جہاز کی اسٹیل کٹنگ
Posted On:
11 DEC 2024 7:30PM by PIB Delhi
پانچ فلیٹ سپورٹ بحری جہازوں (ایف ایس ایس) میں سے دوسرے کی ’اسٹیل کٹنگ‘ تقریب 11 دسمبر 24 کو ایم ایس/ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ، کٹوپلی میں، آر اے ڈی ایم وشال بشنوئی، جنگی جہاز کی پیداوار اور حصول کے اسسٹنٹ کنٹرولر اور ہندوستانی بحریہ، ایچ ایس ایل اورایم /ایس ایل اینڈ ٹی کے سینئر حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ نے ایچ ایس ایل کے ساتھ پانچ فلیٹ سپورٹ شپس (ایف ایس ایس) کے حصول کے لیے اگست 2023 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کی ترسیل 2027 کے وسط سے شروع ہوگی۔ پبلک - پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہوئے، ایچ ایس ایل نے دو ایف ایس ایس کی جزوی تعمیر کے لئے ایم /ایس ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ ،کٹوپلی کے ساتھ معاہدہ کیا،تاکہ ملک کی جہاز سازی کی صلاحیت اورترسیل کو بروقت مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔
شامل ہونے پر، ایف ایس ایس سمندر میں فلیٹ جہازوں کی بھرتی کے ذریعے ہندوستانی بحریہ کی ’بلیو واٹر‘ صلاحیتوں کو تقویت دے گا۔ یہ بحری جہاز، 40,000 ٹن کی نقل مکانی کے ساتھ ایندھن، پانی، گولہ بارود اور اسٹور لے کر جائیں گے جو بندرگاہ پر واپس لوٹے بغیر طویل آپریشنز کو قابل بناتے ہیں، اس طرح بحری بیڑے کی وسیع رسائی اور نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ثانوی کردار میں، یہ بحری جہاز قدرتی آفات کے دوران اہلکاروں کے انخلاء اور امدادی سامان کی فوری ترسیل کے لیے انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) آپریشنز کے لیے آراستہ ہوں گے۔
مکمل طور پر دیسی ساختہ اور دیسی مینوفیکچررز سے زیادہ تر آلات کی سورسنگ کے ساتھ، یہ پروجیکٹ ہندوستانی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دے گا اور آتم نر بھر بھارت، میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے حکومت ہندکےاقدامات کے مطابق ہے۔
***************
(ش ح۔م ش ۔ م ش)
U:7421
(Release ID: 2105202)
Visitor Counter : 22