سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
اندھے موڑ میں کمی
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2024 7:32PM by PIB Delhi
اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں حکومت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچز) کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ قومی شاہراہوں پر بعض مقامات کی شناخت اندھے موڑ کے طور پر کی گئی ہے جس کی وجہ سے بعض حادثات کی وجہ سے ہلاکتیں اور شدید چوٹوں کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔حکومت نے ایسے اندھے موڑوں جیسے سڑک کے نشانات، سائن بورڈ، ٹکر ہونے والی رکاوٹیں، روڈ اسٹڈز، ڈیلینیٹر، غیر مجاز میڈین کھولنے کی بندش، ٹریفک کو پرسکون کرنے کی پہل وغیرہ پرفوری طور پرقلیل مدتی اقدامات کیے ہیں ۔ طویل مدتی اقدامات جیسے روڈ جیومیٹرکس کی بہتری، جنکشن کی بہتری، کیریجوے کی جگہ کی توسیع، انڈرپاسز /اوورپاسز کی تعمیر وغیرہ بھی شامل ہیں اور مستقل اصلاحی اقدامات کے طور پر سائٹ کی تحقیقات کے مطابق ایسے اندھے موڑوں کی نشاندہی کی گئی ۔ قومی شاہراہوں پر کل 13,795 اندھے موڑوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 9,525 اندھے موڑوں پر قلیل مدتی اصلاحی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 4,777 اندھے موڑوں پر مستقل اصلاح مکمل کر لی گئی ہے۔
سڑک کے تمام کام معیارات، رہنما خطوط، دستور العمل، انڈین روڈز کانگریس کے ضابطہ اخلاق کے ساتھ ساتھ سڑک اور پل کے کاموں کی وضاحتوں کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ سڑک کی حفاظت کے ضروری اقدامات ڈیزائن، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے مراحل کے دوران کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ پروجیکٹس کے ڈیزائن، تعمیر، پہلے سے افتتاحی مرحلے کے ساتھ ساتھ موجودہ این ایچز پر تمام این ایچز کے باقاعدہ حفاظتی آڈٹ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ تعمیرات کے مطلوبہ معیار کو حاصل کرنے کے لیے، ای پی سی کنٹریکٹس میں اتھارٹی انجینئر کے ذریعے کوالٹی کنٹرول ٹیسٹ کی 100 فیصد جانچ پڑتال، نمونے کی بنیاد پر کوالٹی چیک، معیار کے حوالے سے کنٹریکٹ/رعایتی معاہدے کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد، ناکامی/خراب کام کے لیے ٹھیکیداروں اور کنسلٹنٹس کو جرمانے وغیرہ جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
***************
(ش ح۔م ش ۔ م ش)
U:7420
(रिलीज़ आईडी: 2105201)
आगंतुक पटल : 54