وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے مدھیہ پردیش میں نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم رجسٹریشن آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی
اس پروگرام کا مقصد ماہی گیروں کو ڈیجیٹلامپاورمنٹ بنانا ملک گیر پہل ہے؛ اسٹیک ہولڈرز کو پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ- یوجنا کے فوائد فراہم کرنا
مدھیہ پردیش کے لیے 25 کروڑ روپئے کی لاگت والی ایکواپارک اور ریسرچ سینٹر پروجیکٹ کا اعلان
Posted On:
20 FEB 2025 8:12PM by PIB Delhi
ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے تحت ماہی پروری کا محکمہ14 سے 22 فروری تک نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (NFDP) پر رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی ملک گیر مہم کا انعقاد کر رہا ہے۔ نیز رجسٹریشن منظوریوں میں تیزی لا رہی ہے اور پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی یوجنا (PMMKSSY) کے تحت فراہم کردہ مختلف فوائد حاصل کرنے کے لیے اہل اسٹیک ہولڈرز سے درخواستوں کو متحرک کر رہی ہے۔
اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، ماہی پروری کے محکمے نے 20 فروری 2025 کو دیپالپور، ضلع اندور، مدھیہ پردیش میں نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (NFDP) پر رجسٹریشن کے لیے ایک متحرک کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین کے ساتھ جناب نارائن سنگھ پنوار،اندور ،مدھیہ پردیش سے ممبر پارلیمنٹ (ایم پی ) جناب شنکر لالوانی اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر کمار رویشی نے شرکت کی۔ ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام ماہی پروری کے محکموں، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (NFDB) اور کامن سروس سینٹرز (CSCs) کے تعاون سے یہ کوشش رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے، منظوری کی شرحوں میں اضافہ ، اور اہل اسٹیک ہولڈرز کو پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی یوجنا کے تحت کریڈٹ کی سہولت فراہم کرنا ، ایکوا کلچر انشورنس اور پرفارمنس گرانٹس جیسے متعدد فوائد سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے پر ہے ۔ مدھیہ پردیش میں NFDP پورٹل پر 60,426 لوگوں نے اندراج کرایا ہے، اب تک 33,820 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے اور 25,402 درخواستیں جاری ہیں۔
آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران، مدھیہ پردیش میں 25 کروڑ روپے کے ایک ایکواپارک اور ریسرچ سنٹر پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ مچھلی کی کھپت کو فروغ دینے اور ماہی گیری کی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ایک فش پارلر کا افتتاح کیا گیا۔
ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت (ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی) کے مرکزی وزیر جناب جارج کورین نے اجتماع سے خطاب کیا۔غذائی تحفظ، معاش اور معیشت میں ماہی گیری کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ جو تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے جھینگا مچھلی کے سب سے بڑے پروڈیوسر اور آبی زراعت اور مچھلی کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر ہندوستان کی عالمی قیادت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (PMMSY) پر تبادلہ خیال کیا، جسے 2020 میں 20,050 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، جس کی لاگت 2023-27 کیلئے 6000 کروڑ روپئے کے لاگت کے ساتھ ایک نئی ذیلی اسکیم، پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سہ یوجنا (PMMKSSY) کی منظوری دی۔ انہوں نے ماہی گیری کے شعبے کو باقاعدہ بنانے کے لیے 11 ستمبر 2024 کو شروع کیے گئے نیشنل فشریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (NFDP) پر بھی روشنی ڈالی جس پر 18 لاکھ اسٹیک ہولڈرز پہلے ہی رجسٹر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ NFDP پر رجسٹر ہوں اور اس اسکیم کے فوائد حاصل کریں، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے ویژن کے مطابق ہے تاکہ ہندوستان کو ماہی پروری اور آبی زراعت میں عالمی رہنما بنایا جاسکے۔
کیمپ میں 1500 فشریز کوآپریٹو، ماہی گیروں اور تاجروں نے شرکت کی۔ رجسٹریشن آؤٹ ریچ پروگرام تمام اسٹیک ہولڈرز سے فعال شرکت کی پرزور اپیل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

UNZT.jpg)
****
ش ح ۔ ف خ
U.No:7408
(Release ID: 2105181)
Visitor Counter : 9