شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے پائلٹوں کے لیے ڈیجیٹل لائسنس کا آغاز کیا


بھارت شہری ہوا بازی میں الیکٹرانک پرسنل لائسنس (ای پی ایل) شروع کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے

Posted On: 20 FEB 2025 3:57PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر، عزت مآب  رام موہن نائیڈو نے آج پائلٹوں کے لیے الیکٹرانک پرسنل لائسنس (ای پی ایل) کا آغاز کیا، جو  بھارت  کے شہری ہوا بازی کے شعبے کی حفاظت، سلامتی اور کارکردگی کے نظام  کو جدید بنانے اور فروغ دینے کے سلسلے میں  ایک اہم اقدام ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ، بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم ( آئی سی اے سی)  کی منظوری کے بعد، بھارت   اس جدید نظام کو نافذ کرنے والا عالمی سطح پر دوسرا ملک بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ASQE.jpg

ای پی ایل  ایک پرسنل لائسنس کا ڈیجیٹل ورژن ہے جو پائلٹوں کے لیے روایتی  فزیکل   لائسنس کی جگہ لے گا۔ یہ ای جی سی اے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے محفوظ طریقے سے قابل رسائی ہو گا، حکومت ہند کے‘‘کاروبار کرنے میں آسانی’’ اور ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ کے اقدامات سے مطابقت رکھتے ہوئے  بلا روکاوٹ  اور شفاف عمل کو یقینی بناتا ہے۔

 آئی سی اے او کی ترمیم 178سے ضمیمہ 1  پرسنل لائسنسنگ کی پیروی کرتا ہے، جو ممبر ممالک کو بہتر سیکورٹی اور کارکردگی کے لیے الیکٹرانک لائسنس اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ جب کہ بڑے عالمی ہوا بازی کے  اہم رہنما، اب بھی اسی طرح کے نظام کو نافذ کرنے کے عمل میں ہیں،  جب کہ  بھارت  نے ڈیجیٹل ہوا بازی کے حل میں کامیابی کے ساتھ برتری حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RE4U.jpg

مرکزی وزیر نے تبصرہ کیا، ‘‘ بھارت کے ہوا بازی کے شعبے کی غیر معمولی   ترقی کے تناظر میں ، ہمیں مستقبل قریب میں تقریباً 20,000 پائلٹس کی ضرورت ہوگی۔ پائلٹ  شہری  ہوا بازی  کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ای جی سی اے اور ای پی ایل کے ساتھ، ہم دنیا بھر میں ان کے لئے سہولت  اور روزگار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی  پر مبنی  حل سے استفادہ  کر رہے ہیں، جبکہ سیکیورٹی آپریشنز میں مدد کے لیے ان کی اسناد تک حقیقی وقت تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔

اس نفاذ سے پہلے، ڈی جی سی اے ،پائلٹس کو اسمارٹ کارڈ فارمیٹ میں لائسنس جاری کر رہا تھا اور اب تک 62000 کارڈ لائسنس جاری کر چکا ہے۔ سال 2024 میں جاری کیے گئے کل لائسنسوں کی تعداد تقریباً 20,000 ہے جو کہ ہر ماہ  اوسطاً 1,667  کارڈز ہے۔ ای پی ایل کے آغاز کے ساتھ ہی ، پرنٹ شدہ کارڈز کی ضرورت مرحلہ وار کم ہو جائے گی، جس سے لائسنسنگ کے عمل کو نمایاں طور پر سہل بنایا جائے گا۔ مزید برآں، یہ تبدیلی کاغذ اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرکے ماحولیاتی استحکام پر مثبت اثر ڈالے گی۔

وزیر نے ڈیجیٹل اختراع کے ذریعہ ہندوستانی ہوابازی کو نئی شکل دینے اور کاموں کو مزید موثر بنانے کے لئے دیگر تبدیلی کے اقدامات کو بھی  اجاگر کیا ۔ کلیدی پیشرفت میں بلا رکاوٹ  لائسنسنگ کے لیے ای جی سی اے پلیٹ فارم، ڈرون کے لیے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم، اور ایئر لائن آپریشنز کے لیے الیکٹرانک فلائٹ فولڈر(ای ایف ایف) شامل ہیں۔

پائلٹس کے لیے الیکٹرانک پرسنل لائسنس (ای پی ایل) کا آغاز  عالمی سطح پر تسلیم شدہ ر انضباطی  طریقہ کارکے قیام میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ہوا بازی کی جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر  بھارت  کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے اور زیادہ مضبوط اور چھیڑ چھاڑ سے پاک لائسنسنگ سسٹم کو یقینی بناتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ب ۔رض

U-7390


(Release ID: 2105010) Visitor Counter : 24