وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے بھارتی ساحلی محافظ دستے کے لیے 149 سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز کی خریداری کے لیے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ساتھ 1220.12 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

Posted On: 20 FEB 2025 1:59PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 20 فروری 2025 کو میسرز بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بنگلورو کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں بھارت کے ذریعے تیار کردہ  سازو سامان کی خرید (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت ساحلی محافظ دستےکے لیے 149 سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز کی خریداری  کی ہے  جس کی  مجموعی مالیت  1220.12 کروڑ روپےہے۔

 یہ جدید ترین ریڈیو تیز رفتار ڈیٹا اور محفوظ صوتی مواصلات کے ذریعے محفوظ اور قابل اعتماد معلومات کے تبادلے، تعاون اور حالات سے متعلق  اطلاعات  کے عمل  میں  سہولت فراہم کریں گے۔ اس سے انڈین کوسٹ گارڈ کو بشمول سمندری قانون کا نفاذ، تلاش اور بچاؤ آپریشن، ماہی گیری کا تحفظ، اور سمندری ماحول کےتحفظ کی اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی، مزید برآں، یہ ریڈیو ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں  کے لیے انٹرآپریبلٹی میں اضافہ کریں گے۔

 یہ پروجیکٹ ساحلی محافظوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو تقویت دینے اور  بحری حدود  کی سیکورٹی کو تقویت دے کر حکومت ہند کے  نیلی معیشت  کے مقاصد کی حمایت کرنے کی طرف ایک  اہم  قدم ہے۔  آتم نربھر بھارت پہل کے ساتھ مطابقت  رکھتے ہوئے، یہ معاہدہ اعلی  سطح  کے فوجی درجے کے مواصلاتی نظام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(2)KG8N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(5)NPD5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)FWX3.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ب ۔رض

U-7384


(Release ID: 2104980) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil