کانکنی کی وزارت
بھارت اور ارجنٹینا نے تاریخی مفاہمت نامے کے ساتھ لتھیم کی تلاش اور کان کنی میں تعاون کو مضبوط کیا
Posted On:
19 FEB 2025 5:37PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے کوئلہ اور کان کنی، جناب جی کشن ریڈی، وزارتِ کان کنی کے سکریٹری اور وزارت کے سینئر افسران کے ہمراہ آج نئی دہلی میں ارجنٹینا کے کیٹامارکہ کے گورنر، عزت مأب ایچ ای راؤل ایلیزاندرو جلیل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے خصوصاً لیتھیم کی تلاش اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات کا ایک اہم پہلویہ تھا کہ معدنی تلاش اور مشاورتی کمپنی (ایم ای سی ایل)، جو وزارتِ کان کنی کے تحت ایک پی ایس یو ہے اور کیٹامارکہ صوبے کی حکومت کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط ہوئے، جو اہم معدنیات کی تلاش اور وسائل کے فروغ میں مزید اشتراک کی راہ ہموار کرے گا۔
ارجنٹینا، جو ’لیتھیم ٹرائی اینگل‘ کا حصہ ہونے کی وجہ سے اپنے وسیع لیتھیم ذخائر کے لیے جانا جاتا ہے، بھارت کے لیے ایک اہم پ شراکت دار ہے، تاکہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں اور قابل تجدید توانائی کے ذخیرہ کے لیے ضروری معدنیات کو حاصل کر سکے۔ اس ملاقات میں خانِج بدیش انڈیا لمیٹڈ (KABIL) اور گرینکو کی جانب سے کیٹامارکا میں جاری لیتھیم کی تلاش کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ارجنٹینا کے کان کنی کے منصوبوں میں بھارتی کمپنیوں کی شرکت بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری، طویل مدتی فراہمی کے معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بات کی جو بھارت کو اس اہم معدنیات تک رسائی کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
دونوں جانب کے سینئر افسران نے پالیسی فریم ورک، انضباطی پہلوؤں اور پائیدار کان کنی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ ایک باہمی فائدے کی شراکت داری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ بھارت کی ارجنٹینا کے کان کنی کے شعبے میں شرکت کو بڑھانے کے لیے معلومات کے تبادلے اور بنیادی ڈھانچے کی حمایت پر بھی زور دیا گیا۔
مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ ، بھارت اور ارجنٹینا نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ اس اشتراک سے لتھیم کی تلاش کے منصوبوں میں تیزی آئے گی ، وسائل کے تحفظ میں اضافہ ہوگا اور لاطینی امریکی کان کنی کے منظر نامے میں بھارتی کمپنیوں کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے ۔
-----------------------------------------
U.No:7351
ش ح۔ا ع خ ۔ ص ج
(Release ID: 2104785)
Visitor Counter : 18