پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانچویں مالیاتی کمیشن نےبہار ، ہریانہ اور سکم کے دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے گرانٹ جاری کیا

Posted On: 19 FEB 2025 3:38PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے  مالی سال 2024-25 کے دوران بہار ، ہریانہ اور سکم کے دیہی بلدیاتی اداروں کے پندرہویں مالیاتی کمیشن(XV ایف سی) کی گرانٹ جاری کی ہے ۔  بہار کو 821.8021 کروڑ روپے کی غیر منسلک گرانٹ کی دوسری قسط ملی ہے  اور غیر منسلک گرانٹس کی پہلی قسط کے طورپر بقایہ کے 47.9339 کروڑ روپےملے ہیں۔  یہ فنڈز تمام 38 ضلعی پنچایتوں ، 530 اہل بلاک پنچایتوں اور 8052 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں جنہوں نے رقم کے اجرا کی لازمی شرائط کو پورا کیاہے ۔  وہیں ہریانہ کے دیہی مقامی اداروں کو غیر منسلک گرانٹ کی دوسری قسط  کے طور پر 202.4663 کروڑ روپے اور غیر منسلک گرانٹس کی رکی ہوئی رقم کی پہلی قسط کے طور پر 7.5993 کروڑ روپے  دیئے گئے ہیں۔  یہ فنڈز 18 اہل ضلع پنچایتوں ، 142 اہل بلاک پنچایتوں اور 6195 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں ۔  سکم کو غیر منسلک گرانٹس کی دوسری قسط  کے طورپر مالی سال 25-2024 کےدوران 6.2613 کروڑ روپے ملے ہیں۔  یہ فنڈز 4 اہل ضلع پنچایتوں اور 186 اہل گرام پنچایتوں کے لیے ہیں جنہوں نے اس رقم کو جاری کرنے کی لازمی شرائط کو پورا کیا ۔

یہ غیر منسلک گرانٹس کی رقم کو پنچایتی راج ادارے (پی آر آئی)/دیہی مقامی ادارے (آر ایل بی) ، آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس (29) معاملات کے تحت اپنے علاقوں کی مخصوص ضروریات کے لیے استعمال کریں گے۔ان میں تنخواہوں کی ادائیگی اوراداروں کے  دیگراخراجات شامل نہیں ہوں گے۔  منسلک گرانٹس کوان بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  1. صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی بنیادی خدمات ۔  اس میں گھریلو فضلے کا انتظام اوربندوبست ، اور انسانی فضلہ اور فضلہ کی ملاوٹ والےموادکو ٹھکانہ لگانا  شامل ہے۔
  2. پینے کے پانی کی فراہمی ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ ۔

 

ش ح۔ ض ر ۔م ر

UR-7345

                  


(Release ID: 2104740) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil