وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نویکا ساگر پریکرما -2 آئی این ایس وی ترنی پورٹ اسٹینلے پہنچ گیا ہے، پورٹ پر تیسرا پڑاؤ

Posted On: 18 FEB 2025 7:31PM by PIB Delhi

انڈین نیول سیلنگ ویسل (آئی این ایس وی) ترنی 18 فروری 2025کو تقریباً 05: 15 بجے پورٹ اسٹینلے میں داخل ہوگیا اور اس طرح نویکا ساگر پریکرما-2 کے تیسرے اور سب سے مشکل مرحلے کو مکمل کرلیا، جو بھارتی بحریہ کی خواتین افسران کی لچک، ہمت اور مہارت کو ظاہر کرتی ہوئی ایک اہم مہم ہے۔ یہ جہاز کے دنیا کا چکر لگانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس مرحلے کے دوران جہاز کو پوائنٹ نیمو سے گزرتے ہوئے تین سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا، جسے سمندری قطب نارسائی (اوشیانک پول آف اِن ایکسسبلٹی)کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جہاز کیپ ہارن کو عبور کرنے سے پہلے ڈریک پیسیج کے خطرناک پانیوں سے بھی گزرا تھا۔

نویکا ساگر پریکرما پہل صنفی بااختیاری اور سمندری مہارت کے لیے بھارتی بحریہ کے عزم کی نشان دہی کرتی ہے۔ اس مہم کا مقصد سمندری جہاز رانی، خود انحصاری اور بھارت کے امیر سمندری ورثے کو فروغ دینا ہے۔ ان کے تجربات نوجوان خواہش مندوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتے ہیں، جو میری ٹائم اور دفاعی شعبوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

آئی این ایس وی ترنی نے گوا سے اپنے پرعزم سفر کا افتتاح کیا، اس نے بحر ہند، بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل میں چیلنج سے بھرپور سمندری حالات میں سفر کیا۔ پورٹ اسٹینلے میں جہاز کی بحفاظت آمد بھارت کی بڑھتی ہوئی سمندری رسائی اور بحری سفارت کاری کے ذریعے عالمی خیر سگالی کو فروغ دینے کے عزم کا مظاہرہ ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ٹیم مقامی برادری کے ساتھ گفت و شنید میں مشغول ہوگی، اپنے سفر اور بھارت کی بحری روایات کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کرے گی۔

پورٹ اسٹینلے میں رکنے کے بعد آئی این ایس وی ترنی اپنی مہم جاری رکھے گی اور بھارت واپس آنے سے پہلے کیپ ٹاؤن تک سفر کرے گی۔ یہ مہم ، مہم جوئی کے جذبے، لچک اور عالمی بحری تعاون کو بڑھانے کے بھارت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7316


(Release ID: 2104500) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi