اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے مطابق  اسٹیل مینوفیکچرنگ

Posted On: 04 FEB 2025 5:40PM by PIB Delhi

ا سٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتھی راجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ 2023-24 کے دوران ملک میں 1008 خام اسٹیل مینوفیکچررز تھے۔ حکومت کی جانب سے اسٹیل کی صنعت  کی حوصلہ افزائی کے لیے جو اقدامات اور پالیسیاں اپنائے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:-

  1. وزارت نے کم اخراج والے اسٹیل کی وضاحت اور درجہ بندی کے لیے معیارات فراہم کرنے کے لیے ماحولیات کے مطابق  اسٹیل کے لیے ٹیکسانومی جاری کی ہے۔
  2. اسٹیل کی وزارت نے اس مقصد کے لیے اس وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق "ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو ماحولیات کے مطابق بناناا: روڈ میپ اور ایکشن پلان کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
  • III. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای ) نے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن تیار کیا ہے۔
  1. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل کی صنعت کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

چھتیس گڑھ میں این ایم ڈی سی  کے نگرنار پلانٹ نے گرین اسٹیل ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے کوئی خاص شراکت داری یا تعاون نہیں کیا ہے۔

وزارت اسٹیل نے گرین اسٹیل کو اپنانے کے لیے مفاہمت کی کسی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ تاہم، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آءی ایل ) نے کم کاربن اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے گلاسگو میں سی او پی 26 سربراہ  کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان 2070 تک کاربن کے  خالص صفراخراج  کا ہدف حاصل کر لے گا۔ اسٹیل کی وزارت اس بیان کے مطابق کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

************

ش ح۔ا م۔ ع د

 (U: 7249)


(Release ID: 2104095) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi