وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں جانوروں کی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانا

Posted On: 03 DEC 2024 3:40PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وبائی امراض نمٹنے کی تیاری کے لیے ہندوستان میں جانوروں کی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور جانوروں کی صحت کی حفاظت سے متعلق وبائی فنڈ پروجیکٹ کے ذریعے ردعمل کی تفصیلات اس طرح بیان کی گئی ہیں:

1. محکمہ نے مندرجہ ذیل اہم اقدامات کے ساتھ "بھارت میں جانوروں کی صحت کی حفاظت کو تقویت دینے اور وبائی امراض کی تیاری اور ردعمل" پر وباءسے متعلق جی-20فنڈ پروجیکٹ شروع کیا ہے:

  1. بیماریوں کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط اور مربوط کرنا۔
  2. ٹرانس باؤنڈری جانوروں کی بیماریوں کے لیے صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانا
  • iii. لیبارٹری نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا اور اس میں توسیع کرنا۔

2. محکمہ نیشنل اینیمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام (این اے ڈی سی پی) کے تحت ریاستوں/یو ٹیز کو پیروں اور منہ کی بیماری (ایف ایم ڈی)،بروسیلاسس، پی پی آر اور سی ایس ایف کے علاج کے لیے ویکسینیشن کے لیے مدد کرتا ہے جس میں بیماریوں کی سیرو سرویلنس اور سیرومانیٹرنگ شامل ہے۔ آج تک، ایف ایم ڈی،بروسیلاسس، پی پی آر اورسی ایس ایف کے لیے بالترتیب 99.17 کروڑ، 4.36 کروڑ، 18.40 کروڑ، 0.61 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد کے جزو کے تحت (اے ایس سی اے ڈی) اہم غیر ملکی، ابھرتے ہوئے اور زونوٹک جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتا ہے جن کو متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ترجیح دی گئی ہے اور اب تک کل 26.25 کروڑ مویشیوں کو ایل ایس ڈی کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ جانوروں کے علاج کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے قیام اور مضبوطی (ای ایس وی ایچ ڈی-ایم وی یو) کے جزو کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے اور 4016 ایم وی یوز کو بیماری کی تشخیص، علاج،ٹیکاکاری، چھوٹے سرجری،  آڈیو ویژوئل، علاج اور توسیعی خدمات کے سلسلے میں کسانوں کو گھر پر جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

وبائی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لیے جانوروں کے علاج معالجے سے متعلق رہنما خطوط اوربحران پر قابو پانے کے منصوبے کے کردار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. مویشیوں اور پولٹری کے لیے’جانوروں کے علاج سے متعلق معیاری رہنما خطوط(ایس وی ٹی جیز)‘ میں مویشیوں کی دیکھ بھال کے بہترین طریقوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے تاکہ اینٹی مائکروبائلس کے ذمہ دارانہ استعمال کے ساتھ اور مؤثر، کفایتی اور مستقل ویٹرنری علاج کے لیے پائیدار رہنما خطوط کے ساتھ مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے ۔ ایس وی ٹی جیزکا مقصد شواہد پر مبنی علاج کے ذریعے ملک بھر میں جانوروں سے علاج کے طور طریقوں کو معیاری بنانا، جراثیم کش ادویات کے منصفانہ استعمال ، فوڈ چین میں باقیات کو کم کرنا اور روزمرہ ویٹرنری پریکٹس میں مدد کرنا ہے۔
  2. مویشیوں کی بیماریوں کے لیے بحران کے کے بندوبست کا منصوبہ (سی ایم پی) جانوروں کی بیماریوں کے پھیلنے کے انتظام اور ان پر ردعمل کے لیے ایک منظم طریقۂ کار فراہم کرتا ہے، تاکہ جانوروں کی صحت کے خطرات کو تیزی سے روکا جاسکے، انہیں کم کیا جاسکے اور ان سے نمٹنے اور روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے ذریعے وبائی خطرات کو کم کیا جاسکے۔

لیبارٹری نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے اور اسے وسعت دینے، انٹرآپریبل ڈیٹا سسٹمز کو بہتر بنانے، ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے صلاحیت بڑھانے اورجانوروں کی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور جانوروں کی صحت کی حفاظت سے متعلق وبائی فنڈ پروجیکٹ اور مویشیوں کی صحت اور بیماری کی روک تھام کے پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) کے تحت کیے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایل آئی ایم ایس) اور لیبارٹری کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (ایل کیو ایم ایس) کو مضبوط بنانے سمیت موجودہ جانوروں کی صحت کی لیبارٹریوں کو مزید مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کے لئے مرکزی اور علاقائی بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹریوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
  2. ریاستوں کو جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے امداد کے جزو کے تحت محکمہ (اے ایس سی اے ڈی) ریاستی حیاتیاتی پیداواری اکائیوں اور بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹریوں کی استعداد کار بڑھانے، مویشیوں کی بیماریوں کی نگرانی اور نگرانی، تحقیق اور اختراعی اور مسلسل جانوروں کے علاج کی تعلیم کے ساتھ تربیت کے سلسلے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر رہا ہے۔
  • iii. بیماریوں کی نگرانی اور ابتدائی انتباہ کے نظام کو مضبوط اور مربوط کرنا، جانوروں کی بین الاقوامی بیماریوں کے لیے صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانا اور اپ گریڈ کرنا، اور لیبارٹری نیٹ ورک کو وسعت دینا جیسے اقدامات کرکے محکمہ نے "بھارت میں وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کے لیے جانوروں کی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے" پر وبائی فنڈ پروجیکٹ شروع کیا۔

******

ش ح۔ ک ح۔ن م

U-7193

 


(Release ID: 2103933) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil