وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

 جناب دھرمیندر پردھان، یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈاکٹر ایل مروگن

 
15 فروری کو کے ٹی ایس  3.0 کا افتتاح کریں گے

10 روزہ پروگرام میں تمل ناڈو سے تقریباً 1200 مندوبین شرکت کریں گے                                

کے ٹی ایس3.0 کا تھیم مہرشی اگستیہ ہے

کے ٹی ایس 3.0 کے شرکاء پہلی بار مہا کمبھ کا تجربہ کریں گے اور ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کریں گے

Posted On: 14 FEB 2025 8:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن 15 فروری 2025 کو وارانسی میں کاشی تمل سنگم (کے ٹی ایس) کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W9XC.jpg

کاشی تمل سنگم کا مقصد ملک کے دو اہم اور قدیم ترین تعلیمی مراکز – تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان پرانے رشتے کو دوبارہ دریافت کرنا، اس کی تصدیق کرنا اور منانا ہے۔ کے ٹی ایس کے اس ایڈیشن کا کلیدی موضوع مہرشی اگستیہ ہوگا۔ پروگرام کے دوران مندوبین مہاکمبھ اور شری ایودھیا دھام بھی جائیں گے۔ یہ واقعہ ایک فراہم کرے گا اور ہماری تہذیب و ثقافت کے دو ابدی مراکز – تمل ناڈو اور کاشی – کو قریب لائے گا۔

کے ٹی ایس 3.0 کے دوران کاشی میں مہرشی اگستیہ کے مختلف پہلوؤں اور صحت، فلسفہ، سائنس، لسانیات، ادب، سیاست، ثقافت، فنون لطیفہ اور خاص طور پر تمل اور تمل ناڈو وغیرہ کے میدان میں ان کی شراکت پر ایک نمائش لگائی جائے گی اور سیمینار، ورکشاپس اور کتابوں کی  اجرا وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

کے ٹی ایس 2.0 کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 دسمبر 2023 کو وارانسی میں کیا تھا،  جس میں پہلی بار وزیر اعظم کی تقریر کے اقتباس کا ریئل ٹائم ایپ پر مبنی ترجمہ تمل مندوبین کے فائدے کے لیے تمل میں کیا گیا۔

 

 

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.7222

 


(Release ID: 2103921) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi