وزارت خزانہ
مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم (ایم ایس ایس سی) کے تحت مورخہ31.10.2024 تک 43,30,121 کھاتے کھولے گئے
Posted On:
03 DEC 2024 8:46PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم (ایم ایس ایس سی) خصوصی طور پر خواتین اور نابالغ لڑکیوں کے لیے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی یاد میں31.03.2023 کو شروع کی گئی تھی اور اب تک اس کے تحت 31.10.2024 تک 43,30,121 کھاتے کھولے جا چکے ہیں۔
اس اسکیم کو حکومت نے پرکشش شرح سود کی اجازت دے کر ملک کی خواتین کی مالی آزادی کو فروغ دینے اور حکومت ہند کی طرف سے مقرر ہ مالی شمولیت کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ اس ایم ایس ایس سی کے تحت یہ کھاتہ 31 مارچ 2025 کو یا اس سے پہلے ایک عورت اپنے لیے، یا نابالغ لڑکی کی جانب سے سرپرست کے ذریعے کھولا جائے گا۔
اسکیموں کی کچھ نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:
کھاتہ کم از کم1000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے ڈپازٹ کے ساتھ صرف دو سال کی مدت کے لیے کھولا جا سکتا ہے۔
ایم ایس ایس سی کے لیے شرح سود سالانہ 7.5فیصد ہے جو سہ ماہی میں بڑھ جاتی ہےاور اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہمدردی کی بنیاد پر تھوڑی رقم نکالنے اور قبل از وقت اسے بند کرنےکی سہولت بھی دستیاب ہے۔
******
ش ح۔ ک ح۔ن م
U-7192
(Release ID: 2103852)