ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سعودی عرب کے شہر ریاض میں زمین کے بنجر ہونے کے مسئلے سے نمٹنے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے کوپ16 کے موقع پر ، مالیات سے متعلق وزارتی مذاکرات کے دوران ہندوستان کی طرف سے جناب بھوپیندر یادو کا بیان
حکومتوں اور صنعت کے لیے وسائل کو بروئے کار لاکرزمین کی بحالی اور خشک سالی کے خلاف لچیلے پن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شراکت داری کرنا انتہائی اہم ہے: جناب بھوپندر یادو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 DEC 2024 5:45PM by PIB Delhi
سعودی عرب کے شہر ریاض میں زمین کے بنجر ہونے کے مسئلے سے نمٹنے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے کوپ16 کے موقع پر ، مالیات سے متعلق وزارتی مذاکرات کے دوران مالیات سے متعلق وزارتی مذاکرات کے دوران ہندوستان کی طرف جناب بھوپیندر یادو نے بیان دیا۔ سیشن کے موضوع'زمین کی بحالی اور خشک سالی کے لیے عوامی اور نجی فنانس کو بروئے کار لانا' کو آگے بڑھاتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ پالیسیوں اور پروگراموں کے موثر نفاذ کے لیے فنانس اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس کنونشن کے مقاصد کے نفاذ کے اہم مسئلے پر بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں مناسب مالی اعانت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
جناب یادو نے اپنے خطاب میں اس کا ذکر کیا کہ عالمی خشک سالی کا اٹلس جو کل جاری کیا گیا تھا، میں خطرات کی نوعیت اور قومی منصوبوں اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ دستاویز منصوبہ بندی، متحرک ہونے میں اضافہ اور اضافی وسائل کا طریقہ دریافت کرنے کے لیے رہنما کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ زمین کی تنزلی ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کو سمجھتے ہوئے، ہندوستان اپنی تنزلی کی شکار اراضی کو بحال کرنے کے مقصد سے عوامی مالیاتی طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔"
ہندوستان کے اقدامات کے بارے میں مزید مطلع کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مقامی برادریوں کی فعال شرکت کے ساتھ، مختلف سرکاری اور نجی طور پر مالی امداد سے چلنے والے اقدامات کے ذریعے زمین کی بحالی کے لیے مالی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان نے پائیدار زراعت کے لیے کسانوں کو مائیکرو فنانس فراہم کرنے کی سہولیات کو فروغ دیا ہے۔ علاقائی دیہی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔ ہندوستان نے 2030 تک تنزلی کی شکار 26 ملین ہیکٹر زمینوں کو بحال کرنے کا ہدف رکھا ہے جس میں سے 22.5 ملین ہیکٹرسے زیادہ کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔
اس سمت میں ایک کوشش کے طور پر، ہندوستان نے گرین کریڈٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت تنزلی کی شکار اراضی کی نشاندہی کی جاتی ہے اور انہیں صنعتوں سمیت مختلف اداروں کی مالی مدد سے بحال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، گرین انڈیا مشن میں، جو تمام ریاستوں میں متعدد شعبوں کی کوششوں سےملک کی سطح پر لاگو کیا جاتا ہے، تنزلی کی شکارزمینوں کی ماحولیاتی بحالی کے لیے زمین کی تزئین پر مبنی نقطہ نظر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اگرچہ وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل ضروری ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانے اور روایتی علم کے استعمال کی وکالت کرنے میں بھی سب سے آگے رہا ہے، جناب یادو نےاس پر زور دیا کہ "یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ حکومتوں اور صنعت کو زونوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور وسائل کو یکجا کرکےزمین کی بحالی اور خشک سالی سے نمٹنے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کرنا چاہیے۔"
******
ش ح۔ ک ح۔ن م
U-7191
(ریلیز آئی ڈی: 2103835)
وزیٹر کاؤنٹر : 33