مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2012 کے جائزے پر مشاورتی پیپر جاری کیا
Posted On:
26 JUL 2024 7:53PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے "ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن (ٹی سی پی آر )، 2012 کا جائزہ’’ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا۔
مشاورتی مقالے کا مقصد مختلف قسم کے ٹیرف پیشکشوں سے متعلق دفعات کا جائزہ لینا ہے۔ اس سلسلے میں، "ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ٹیرف اور متعلقہ مسائل" کے سلسلے میں ٹی آر اے آئی کے زیراہتمام ایک صارف سروے کیا گیا تھا تاکہ کئی مسائل پر مشاورت کا عمل شروع کیا جا سکے، یعنی "ٹیرف کی دستیابی کا انتخاب" اور "واؤچرز کی درستگی"۔ مزید، ٹیلی کام انڈسٹری کی درخواست پر غور کرتے ہوئے "واؤچرز کی کلر کوڈنگ" اور "ڈینومینیشن واؤچرز" کے مسئلے کی بھی مشاورت کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔ مشاورتی مقالہ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔
مشاورتی مقالے پر تحریری تبصرے 16 اگست 2024 تک اسٹیک ہولڈرز سے طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 23 اگست 2024 تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ تبصرے اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، تو ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل ایڈریس advfea1@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب امیت شرما، مشیر (فنانس اینڈ اکنامک اینالیسس) سے ای میل آئی ڈی advfea1@trai.gov.in یا ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر: +91-11-20907772
***
ش ح۔ ام ۔ ر ب
(U:7046
(Release ID: 2103448)