بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے پانی کے پائیدار انتظام کے لیے فارورڈ فاسٹر سسٹین ایبلٹی ایوارڈ 2025 جیتا

Posted On: 14 FEB 2025 6:04PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ کو پانی کی صورت میں کام کرنے کے زمرے میں فارورڈ فاسٹر سسٹین ایبلٹی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 13 فروری کو چنئی میں یو این گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک انڈیا (یو این جی سی این آئی) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پیش کیا گیا۔

یہ ایوارڈ جناب ہرے کرشن داس ، ای ڈی (پائیداری، ماحولیات اور باقیات) اور جناب کے کارتیکیان، اے جی ایم (ماحولیات اور پائیداری) نے پانی کی بچت اور پانی کے پائیدار انتظام کے اقدامات میں کمپنی کی شاندار کوششوں کے اعتراف میں حاصل کیا۔

فارورڈ فاسٹر سسٹین ایبلٹی ایوارڈز ہندوستان میں ان تنظیموں کا جشن مناتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے پائیداری اور کارپوریٹ ذمہ داری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اعتراف این ٹی پی سی کے اپنے کاموں میں پائیدار طور طریقوں کو ضم کرنے اور پائیداری کے عالمی اہداف میں تعاون کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

ماحولیاتی ذمہ داری پر مضبوط توجہ کے ساتھ این ٹی پی سی مؤثر اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہے جو وسائل کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور بجلی کے شعبہ میں طویل مدتی پائیداری کو فروغ دیتے ہیں۔

این ٹی پی سی پانی کے استعمال کو کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کے اصولوں کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آر جی پی پی ایل میں جدید ترین استعمال شدہ پانی کو صاف کرنے کے پلانٹس اور 100 فیصد میٹھے پانی میں خود کفالت کے ساتھ، کمپنی پانی کی بچت کرنے میں صنعت کیلئے نئے معیارات قائم کرتی ہے۔ ان کاموں کے علاوہ این ٹی پی سی صاف پانی تک کمیونٹی کی رسائی کو بڑھاتا ہے، مقامی آبی ذخائر کو بحال کرتا ہے اور پانی کی بچت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتا ہے ۔ یہ وہ کوششیں ہیں، جن کے ذریعہ این ٹی پی سی نے اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط بجلی کی کمپنی ہے، جو ہندوستان کی بجلی کی ضروریات کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کرتی ہے اور اس کی 77 گیگا واٹ سے زیادہ کی تنصیبی صلاحیت ہے، جس میں 29.5 گیگاواٹ کی صلاحیت زیر تعمیر ہے، جس میں 9.6 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی گنجائش بھی شامل ہے۔ کمپنی 2032 تک 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

این ٹی پی سی ملک کو کوئلہ ، پن بجلی ، شمسی  اور بادی توانائی پلانٹس کے متنوع پورٹ فولیو کے ساتھ قابل اعتماد، سستی، اور پائیدار بجلی فراہم کرنے کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ کمپنی بہترین طور طریقوں کو اپنانے، اختراع کو فروغ دینے اور سرسبز مستقبل کے لیے صاف ستھری توانائی کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔

این ٹی پی سی نے بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ مختلف نئے کاروباری شعبوں میں قدم رکھا ہے، جن میں ای-موبلٹی، بیٹری اسٹوریج، پمپڈ ہائیڈرو اسٹوریج، کچرے سے بجلی تیار کرنا، نیوکلیئر بجلی، اور گرین ہائیڈروجن سے بجلی پیدا کرنا شامل ہیں۔

A group of people on a stageAI-generated content may be incorrect.

**************

ش ح ۔ م ع۔ م الف

U. No.7030


(Release ID: 2103321) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi