کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی ایل کے ذیلی اداروں نے ’ننہا سا دل‘ کے تحت جان بچانے والی سرجریوں کے لیے سری ستھیا سائی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


کوئلہ سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’ مفاہمت نامے سے کول انڈیا اور اس کے ذیلی اداروں کو خیر سگالی کی ایکویٹی ملے گی

Posted On: 14 FEB 2025 5:57PM by PIB Delhi

پیدائشی دل کی خرابی سے آگاہی کے دن کے موقع پر، سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) اور ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ذیلی اداروں نے، وزارت کوئلہ کے زیراہتمام، ‘ننہا سا دل ’ اقدام  کے تحت  پیدائشی قلبی بیماری  (سی ایچ ڈی) سے نبرد آزما  بچوں کے لئے  زندگی  بچانے والی  سرجری  فراہم کرانے  کی غرض سے سری ستھیا سائی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ ( ایس ایس ایس  ایچ ای ٹی) کے ساتھ الگ الگ مفاہمت ناموں  (ایم او یو) پر دستخط کیے۔دستخط کی تقریب نئی دہلی کے شاستری بھون میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012HJ5.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023DAM.jpg

مفاہمت نامے پر  دستخط  کوئلے  کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت،  وزارت کوئلہ ، محترمہ روپندر برار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کوئلہ، محترمہ سنتوش، ڈی ڈی جی، وزارت کوئلہ (ایم او سی)، ڈاکٹر سی سری نیواس، چیئرمین، ایس ایس ایس ایچ ای ٹی اور دیگر سینئر حکام اور معززین کی موجودگی میں کیے گئے۔ جناب ایس ایس لال، جی ایم (سی ایس آر)، سی سی ایل، اور جناب راجیو رنجن، جی ایم (سی ایس آر)، این سی ایل نے اپنی متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے دستخط کیے، جب کہ ایس ایس ایس ایچ ای ٹی کی جانب سے جناب وویک گوڑ، ٹرسٹی نے دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J4VM.jpg

سی آئی ایل  اور اس کے ذیلی ادارے، وزارت کوئلہ (ایم او اسی) کے زیراہتمام، مؤثر  سی ایس آر اقدامات کے ذریعے ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جو ان کے آپریشنل علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XLKY.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب وکرم دیو دت نے اس پہل کے لیے اپنی دلی ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مفاہمت نامے کول انڈیا اور اس کے ذیلی اداروں کے لیے آنے والے برسوں میں خیر سگالی ایکویٹی پیدا کریں گے۔ میں واقعتاً اس تقریب سے متاثر ہوں، جو معاشرے کو بدل دے گا۔" انہوں نے مؤثر  سی ایس آر منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے  سی آئی ایل  کے عزم پر زور دیا، جو پائیدار اور جامع ترقی کو ،خاص طور پر کان کنی والی ریاستوں میں فروغ دیتے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OFOI.jpg

جناب پی ایم پرساد، چیئرمین، سی آئی ایل، ڈاکٹر ونے رنجن، ڈائریکٹر (پی اینڈ آئی آر)، سی آئی ایل، جناب او پی مشرا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ڈی)، سی آئی ایل کے ذیلی اداروں کے سی ایم ڈیز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ، پروگرام کے دوران ورچوئل وسیلے  سے پر جڑے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LMHF.jpg

ننہا سا دل  ایس ایس ایس ایچ ای ٹی کے تعاون سے سی آئی ایل کی طرف سے بچوں کی قلبی سرجریوں میں ٹرسٹ کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک منفرد  سی ایس آراقدام ہے۔ اس اقدام کے تحت، سی سی ایل جھارکھنڈ میں 45,000 بچوں کی اسکریننگ کرے گا، جس میں سی ایچ ڈی کی تشخیص شدہ 500 بچوں کی سرجریوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور  این سی ایل 17,250 بچوں کے لیے نچلی سطح کے 345 اسکریننگ کیمپ منعقد کرے گا، جو ضرورت مندوں کو این سی ایل بینااسپتال کے ایک سرشار تشخیصی مرکز میں ایکو تجزیہ  اور مزید  علاج  کے لئے  بھیجے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071O22.jpg

7 مارچ 2024 کو اپنے آغاز کے بعد سے، ننہا سا دل پروجیکٹ نے  سی ایچ ڈی سرجریوں کے ذریعے 250 سے زیادہ قیمتی جانیں بچائی ہیں۔ یہ پہل اب مزید ریاستوں میں استفادہ کنندگان کا احاطہ کرنے کے لیے سی سی ایل ، این سی ایل ، اور ایس ای سی ایل کے ذریعے پھیل رہی ہے۔

سی آئی ایل  اور اس کے ذیلی ادارے اگلے تین سالوں میں 2,000 سے زیادہ جانیں بچانے کے لیے پرعزم ہیں، جو کہ ہندوستان میں کسی بھی پبلک سیکٹر یونٹ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ سی آئی ایل میں سی ایس آر ڈپارٹمنٹ احتیاط کے ساتھ معاشرے پر دیرپا اثر پیدا کرنے کے لیے ان اقدامات کو انجام دیتا ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران، سی آئی ایل اور اس کے ماتحت اداروں نے صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیہی ترقی میں 1,673 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی ایس آرکے کل اخراجات کا 90 فیصد آپریشنل ریاستوں کے لیے وقف ہے، جب کہ 10 فیصد متاثر کن  کل ہند پروجیکٹوں کی حمایت کرتا ہے، جس کا مقصد پسماندہ کمیونٹیز کی ترقی ہے۔

فی الحال، بھارت میں سی ایچ ڈی کے ساتھ پیدا ہونے والے 2.40 لاکھ بچوں میں سے صرف 5 فیصد  ہی زیادہ اخراجات کی وجہ سے سرجری کراتے ہیں۔ ننہا سا دل کے ذریعے، سی آئی ایل اس خلا ء کو پر کرنے اور لاتعداد خاندانوں کے لیے امید پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔

کول انڈیا  لمیٹڈ اور اس کے ذیلی ادارے، کوئلہ کی وزارت کی رہنمائی میں، نہ صرف ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں، بلکہ نئی زندگیوں کو  متاثر  کر رہے ہیں اور زندگی کا قیمتی تحفہ بھی دے رہے ہیں۔

****************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:7027


(Release ID: 2103320) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi