بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم مرحلہ- دوم  اسکیم

Posted On: 13 FEB 2025 5:06PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز کو تیز تر اپنانا اور مینوفیکچرنگ (فیم انڈیا) اسکیم مرحلہ- دوم  کو یکم  اپریل 2019 سے پانچ سال کی مدت کے لیے کل بجٹی امداد  11,500 کروڑ روپے کے ساتھ  لاگو کیا گیا۔  یہ ترغیباتی اسکیم  ای- 2 ڈبلیو  ایس ، ای – 4 ڈبلیو ایس، ای- بسز اور ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنز کے لئے  ہے۔ فیم انڈیا اسکیم مرحلہ- دوم  کے تحت،31دسمبر  2024  تک، درج ذیل تعداد میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو سپورٹ کیا گیا ہے: -

نمبر شمار

 ای وی زمرہ

 امداد یافتہ ای ویز  کی کل تعداد

1.

2  وہیلر

14,28,009

2.

3  وہیلر

1,64,180

3.

4  وہیلر

22,548

میزان

16,14,737

 

ایم ایچ آئی نے الیکٹرک وہیکل (ای وی) ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور ملک میں  الیکٹرک  گاڑی کو اپنانے میں تیزی لانے کے لیے کل ہند  سطح  پر درج ذیل اسکیمیں لاگو کی ہیں۔

  1. پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم برائے آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری ان انڈیا (پی ایل آئی - آٹو) : حکومت نے اس اسکیم کو 23 ستمبر 2021 کو بھارت میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری کے لیے ایڈوانس آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) پروڈکٹ مصنوعات 25938 کروڑ روپے کے بجٹی اخراجات کے ساتھ بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے منظور کیا۔ اس اسکیم میں کم از کم 50 فیصد ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) کے ساتھ اے اے ٹی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالی مراعات تجویز کی گئی ہیں۔
  2. پی ایل آئی اسکیم فار ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) : حکومت نے 12 مئی 2021 کو  18,100 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ملک میں اے سی سی کی تیاری کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی۔ اس اسکیم کا مقصد  اے سی سی بیٹروں  کے  50  جی ڈبلیو ایچ کے لیے ایک مسابقتی گھریلو مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔
  3. پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن ان انوویٹو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای- ڈرائیو) اسکیم : یہ اسکیم 10,900 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 29 ستمبر 2024 کو نوٹیفائی کی گئی تھی۔  یہ دو سالہ اسکیم ہے، جس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے، جن میں  ای- 2 ڈبلیو، ای-3 ڈبلیو،  ای- ٹرک، ای- بسز،  ای- ایمبولنسز، ای  وی پبلک  چارجنگ اسٹیشنز اور جانچ  ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔
  4. پی ایم  ای-بس  سیوا – پیمنٹ سکیورٹی میکانزم ( پی ایس ایم) اسکیم : یہ اسکیم جسے 28 اکتوبر 2024  کو نوٹیفائی کیا گیا تھا، 3,435.33 کروڑ  روپے کے اخراجات  رکھتی  ہے  اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کی تعیناتی کی حمایت کرنا ہے۔ اسکیم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (پی ٹی ایز) کی طرف سے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ای- بس آپریٹرز کو ادائیگی کی  سلامتی  فراہم کرنا ہے۔
  5. ہندوستان میں الیکٹرک  پیسنجر کاروں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئی) کو 15 مارچ 2024 کو ہندوستان میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس کے لیے درخواست دہندگان کو کم از کم  4150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے اور تیسرے سال کے اختتام پر 25 فیصد کا کم از کم ڈی وی اے  اور پانچویں سال کے اختتام پر 50 فیصد  ڈی وی اے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

****************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:7023


(Release ID: 2103304) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi