سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کل سی آر سی جموں کے کام کاج کا جائزہ لیں گے


وہ سی آر سی میں تقریبا 2.67 لاکھ روپے مالیت کے فیزیوتھراپی اور پیشہ ورانہ تھراپی کے آلات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 13 FEB 2025 9:04PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 14 فروری 2025 کو مشترکہ علاقائی مرکز (سی آر سی) جموں کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر موصوف اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مقاصد کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا رہا ہے،مستفیدین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے ۔

اس کے بعد وزیر موصوف سی آر سی میں تقریباً 2.67 لاکھ روپے کی مالیت کے فزیوتھراپی اور پیشہ ورانہ علاج کے آلات کا افتتاح کریں گے۔ ان آلات میں ٹریڈمل، ٹریکشن بیڈ، اسٹیٹک سائیکل، ہائیڈروکولیٹر مشین، کولڈ تھراپی مشین، ٹی پلیز، متوازی بار، ڈمبلز، ٹخنوں کا ورزش کرنے والا، وزن کرنے والی مشین اور بی پی مشین شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر کمار ضرورت مند افراد  کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے امدادی سامان اور معاون آلات بھی تقسیم کریں گے ، جن میں سننے کے آلات ، ایل ایس بیلٹ، گھٹنے کے تسمہ، واکنگ اسٹک، وہیل چیئر، اسمارٹ فون، موٹر سے چلنے والی تین پہیہ سائیکل  شامل ہیں ۔ اب تک سی آر سی ، جموں نے تقریباً 10,000 مستفیدین کو اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔

یہ دورہ معذور افراد اور معاشرے کے دیگر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی مسلسل لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ سی آر سی ، جموں میں منعقد ہونے والا پروگرام خطے میں شمولیت اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈاکٹر وریندر کمار کے ساتھ جناب راجیو شرما، جوائنٹ سکریٹری،وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور ڈاکٹر جتیندر شرما، ڈائریکٹر، پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی ، نئی دہلی سمیت دیگر معززین بھی موجود ہوں گے ۔

 

**************

ش ح ۔ م ع۔ م الف

U. No.7024


(Release ID: 2103301) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi