مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی )نے مہاکمبھ 2025 میں آسان بینکنگ خدمات کے ساتھ عقیدت مندوں کو بااختیار بنایا
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک مہاکمبھ 2025 میں تمام یاتریوں کو ڈیجیٹل بینکنگ خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے پورے مہاکمبھ میں 5 اہم مقامات پر خدمات مرکز، موبائل بینکنگ اکائیاں اور گراہکوں کی مدد کیلئے کیوسک قائم کیے ہیں
Posted On:
14 FEB 2025 4:04PM by PIB Delhi
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)، جو حکومت ہند کا ایک اہم ادارہ ہے، کو پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ 2025 میں لاکھوں عقیدت مندوں اور یاتریوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل بینکنگ خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے روحانی اور مذہبی اجتماع کے طور پر، مہاکمبھ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ آئی پی پی بی، اپنے گراہک پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، مالیاتی لین دین کی سہولت، سیکورٹی اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے، سبھی کے لیے جامع بینکنگ خدمات تک رسائی کو قابل بنا رہا ہے۔ آئی پی پی بی نے پورے مہاکمبھ میں 5 اہم مقامات پر خدمات مرکز ، موبائل بینکنگ اکائیاں، اور گراہکوں کی مدد کیلئے کیوسک قائم کیے ہیں۔ یہ سہولیات بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔
مہاکمبھ میں آئی پی پی بی کی جاری پہل کے بارے میں آئی پی پی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب آر وسویسورن نے کہا کہ ’’ہم انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک میں پریاگ راج کے مہاکمبھ 2025 کے پوتر علاقے میں اپنی آسان بینکنگ خدمات فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ قابل احترام روحانی اجتماعات میں سے ایک مہاکمبھ میں بینکنگ خدمات کے انضمام کا مشاہدہ کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایک محرک کے طور پر اپنے کردار پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنی آسان بینکنگ خدمات کے ساتھ پریاگ راج میں عقیدت مندوں کو بااختیار بناتے ہیں۔ یہ اقدام سب کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کا بین ثبوت ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مالی رسائی اب صرف چند لوگوں کے لیے نہیں ہے ، بلکہ انقلابی تبدیلی لانے والے اس روحانی سفر کے دوران سبھی کے لیے دستیاب ہے‘‘۔
مزید برآں آئی پی پی بی کے قابل اعتماد ڈاک سیوک گھر پر جاکر بینکنگ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عقیدت مند اپنے کسی بھی آدھار سے منسلک بینک اکاؤنٹ سے نقد رقم نکالنے جیسی ضروری مالی امداد تک آئی پی پی بی کی آدھار اے ٹی ایم (اے ای پی ایس) سروس کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے قیام کی جگہ پر ہی رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ عقیدت مند جہاں کہیں بھی مہاکمبھ کے میدان میں ہوں، آئی پی پی بی کی طرف سے ’کال پر بینکنگ ‘ کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ آسانی سے 7458025511 ڈائل کر سکتے ہیں تاکہ وہ بینکنگ کی بہت سی ضروریات تک رسائی حاصل کرسکیں۔
حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے مطابق آئی پی پی بی مہاکمبھ میں مقامی دکانداروں، چھوٹے کاروباریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو اپنے ڈاک پے کیو آر کارڈز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کرنے کے قابل بنا کر بااختیار بنا رہا ہے۔ یہ اقدام بغیر نقدی کے ایکوسسٹم کو فروغ دیتا ہے، نقدی رقم پر انحصار کو کم کرتا ہے اور لین دین میں مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، آئی پی پی بی نے مہاکمبھ میں ایک بیداری مہم شروع کی ہے تاکہ یاتریوں اور دکانداروں کو اپنی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد اور ڈاک سیوک اکاؤنٹ کھولنے، لین دین اور سوالات کے حل میں مدد کے لیے اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ وہاں موجود افراد کو آئی پ پی بی کی پیشکش سے واقف کرانے کے لیے معلوماتی ہورڈنگز اور ڈیجیٹل نمائشوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ہر آنے والے شخص کو ان کے گھر واپس لے جانے کے لیے ایک یادگار کے طور پر مفت پرنٹ شدہ تصویر بھی پیش کر رہا ہے۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے بارے میں
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) محکمہ برائے ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت 100 فیصد حصہ داری کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز یکم ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی کام بینکوں میں کھاتہ نہ رکھنے والے افراد اور بینک کا کم استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور 1,65,000 پوسٹ آفسز (140,000 دیہی علاقوں میں) اور 3,00,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل ڈاک خانوں کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری سرے تک پہنچنا ہے۔
آئی پی پی بی کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے – سی بی ایس- مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کے گھر پر سادہ اور محفوظ طریقے سے کاغذ سے مبرا ، نقدی سے پاک اور غیر موجودگی والے بینکنگ کو قابل بنانا ہے۔ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ آئی پی پی بی ہندوستان کے 5.57 لاکھ دیہاتوں اور قصبوں میں 11 کروڑ صارفین کو 13 زبانوں میں دستیاب زبردست انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔
آئی پی پی بی کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع حاصل ہو۔ ہمارا مقصد سچ ہے - ہر صارف اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر جمع قیمتی ہے۔
ہم تک پہنچیں:
www.ippbonline.com marketing@ippbonline.in
سوشل میڈیا ہینڈلز
ٹویٹر: https://twitter.com/IPPBOnline
انسٹاگرام : https://www.instagram.com/ippbonline
لنکڈ ان : https://www.linkedin.com/company/india-post-paymentsbank
فیس بک : https://www.facebook.com/ippbonline
کو : https://www.kooapp.com/profile/ippbonline
یوٹیوب: https://www.youtube.com/@IndiaPostPaymentsBank
**************
ش ح ۔ م ع۔ م الف
U. No.7012
(Release ID: 2103253)
Visitor Counter : 42