محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارکنوں پر انتہائی گرم موسم کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات      

Posted On: 22 JUL 2024 6:47PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ درخواست کی ہے کہ وہ آجروں اور صنعتوں کو ضروری احکامات جاری کریں تاکہ سخت گرمی کے منفی اثرات سے مزدوروں کو بچانے کے لیے کثیر شعبہ جاتی اور کثیر جہتی انتظامی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے درج ذیل اقدامات تجویز کیے گئے ہیں:

 I.      مختلف شعبوں میں ملازمین/مزدوروں کے لئے کام کے اوقات کا دوبارہ تعین،

II.      گرمیوں کے دوران فزیکل کام کے لئے پیس ریٹ اور ضرورت/فوری ضرورت کو منظم کرنے کے لئے ضروری بندوبست کرنا

III.    کام کی جگہ پر پینے کے پانی کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانا،

IV.    مزدوروں کے باقاعدہ طبی معائنے کے لیے محکمہ صحت سے ہم آہنگی قائم کرنا،

V.      تعمیراتی مزدوروں کے لیے ایمرجنسی آئس پیک اور گرمی سے بچاؤ کے حفاظتی سازوسامان کی فراہمی۔

اس کے علاوہ، محنت اور روزگار کی وزارت نے اپنے مختلف اداروں کے ذریعے بیرونی مزدوروں کے لئے جو انتہائی گرم حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، گرمی کی لہروں سے نمٹنے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تربیتی پروگرام/آگاہی اجلاس بھی منعقد کئے-

مزید برآں، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) کے تحت بیمہ شدہ افراد کو ای ایس آئی ایکٹ 1948 کی دفعہ 46(1)(a) کے تحت بیماری الاؤنس کا حق حاصل ہے۔ اگر گرمی کی وجہ سے کام سے دور رہنا ضروری ہو اور وہ بیماری کے فوائد کے لئے اہلیت اور شراکت داری کی شرائط کو پورا کرتے ہوں، تو اس مقصد کے لئے مقرر کردہ طبی افسر کی طرف سے باقاعدہ تصدیق کی جاتی ہے۔

محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

    ************

ش ح ۔   ش ت  ۔  م  ص

 (U : 6673  )


(Release ID: 2103071)
Read this release in: English , Hindi