وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2024 3:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے سیاحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ کیےگئے اقدامات میں درج ذیل اہم اقدامات شامل ہیں:

سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے، ہندوستان میں سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خودکار راستے کے تحت 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت ہے، جو قابل اطلاق ضوابط اور قوانین کے تابع ہے۔ ہوٹلوں، ریزورٹس اور تفریحی سہولیات کی ترقی سمیت سیاحتی تعمیراتی منصوبوں میں 100فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔

مزید، صنعت اور اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، حکومت نے (i)  دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں سے باہر واقع تھری اسٹار یا اس سے بلند زمرے کے درجہ بند ہوٹلوں، (ii) روپ ویز اور کیبل کاروں کے لیے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت کے اعلان کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں جو متوازن ماسٹر لسٹ میں شامل ہیں۔ مزید برآں، نمائش کے ساتھ کنونشن سنٹر کے پروجیکٹس جن میں کم از کم تعمیر شدہ اراضی کا رقبہ 100,000 مربع میٹر ہے خصوصی طور پر نمائش کی جگہ یا کنونشن کی جگہ یا دونوں کو ملا کر بھی، ہمتوازن    ماسٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) اور /غیر ملکی سرمایہ کاری تسہیل  (ایف آئی ایف) کے پورٹلز کا سیٹ اپ ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت وزارت تجارت اور صنعت کے تحت حکومت کاروبار میں آسانی کو یقینی بنا رہی ہے۔

******

ش ح ۔ ک ح۔ ع د

U-6644


(रिलीज़ आईडी: 2103056) आगंतुक पटल : 48
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Hindi_MP