محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 165 ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) اسپتال کام کر رہے ہیں


مغربی بنگال میں چار نئے 100 بستروں والے ای ایس آئی اسپتالوں کے قیام کی اصولی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 JUL 2024 6:52PM by PIB Delhi

اس وقت ملک میں 165 ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی) اسپتال ہیں، جن میں سے 106 اسپتال ریاستوں کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں اور 59 اسپتال ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔

 ملک بھر میں ای ایس آئی اسپتالوں کے بستروں کے استعمال کی اوسط شرح 46 فیصد ہے، جس میں ای ایس آئی کارپوریشن کے ذریعہ چلائے جانے والے ای ایس آئی اسپتالوں کی 57 فیصد (تقریباً) بستروں کے استعمال کی شرح اور ریاستوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ای ایس آئی اسپتالوں کے بستروں کے استعمال کی شرح 35 فیصد (تقریباً) شامل ہے۔

ای ایس آئی کارپوریشن نے ریاست مغربی بنگال میں دارجلنگ (سلی گڑی)، مشرقی مدنی پور (ہلدیہ)، شمالی 24 پرگنہ (گرشیام نگر) اور مغربی مدنی پور (کھڑگپور) میں چار نئے 100 بستروں والے ای ایس آئی اسپتال قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔   ش ت  ۔  م  ص

 (U :6677   )


(ریلیز آئی ڈی: 2103054) وزیٹر کاؤنٹر : 34
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी