وزارتِ تعلیم
کاشی تامل سنگم 3.0 کا افتتاح 15 فروری کو کیا جائے گا
چنئی میں مندوبین کی پہلی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
کے ٹی ایس 3.0 کا تھیم سیج اگستیار ہوگا
پہلی بار کے ٹی ایس 3.0 کے شرکا مہاکمبھ کا تجربہ کریں گے اور ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کریں گے
Posted On:
13 FEB 2025 7:24PM by PIB Delhi
تمل ناڈو کے گورنر، تھیرو آر این روی نے آج ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل ریلوے اسٹیشن، چنئی پر کاشی تمل سنگم 3.0 مندوبین کے پہلے بیچ کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ 10 روزہ ایونٹ 15 سے 24 فروری 2025 تک منعقد ہونا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کاما کوٹی اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کاشی تمل سنگم 3.0 میں ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو اپنانے کے لیے سب کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب ثقافت، تہذیب اور علم کے دو پائیدار مراکز کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان گہرے رشتوں کو فروغ دینے، منانے اور مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔



کے ٹی ایس کے اس ایڈیشن کا مرکزی موضوع مہارشی اگستیار اور مہاکمبھ ہوگا اور اس کا پس منظر شری ایودھیا دھام ہوگا۔ یہ تقریب ایک ابدی تجربہ پیش کرے گی اور ہماری تہذیب اور ثقافت کے دو لازوال مراکز تامل ناڈو اور کاشی کو مزید قریب لائے گی۔
مہارشی اگستیار کے مختلف پہلوؤں اور صحت، فلسفہ، سائنس، لسانیات، ادب، سیاست، ثقافت، آرٹ، بالخصوص تمل اور تمل ناڈو وغیرہ میں ان کے تعاون پر ایک نمائش اور کے ٹی ایس 3.0 کے دوران کاشی میں سیمینار، ورکشاپ، کتاب کی ریلیز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
کاشی تمل سنگم کا مقصد تامل ناڈو اور کاشی کے درمیان قدیم روابط کو دوبارہ دریافت کرنا، اس کی تصدیق کرنا اور جشن منانا ہے جو ملک کی دو اہم اور قدیم درسگاہیں ہیں۔
کاشی تمل سنگم کا انعقاد وزارت تعلیم، حکومت ہند نے دیگر وزارتوں بشمول ثقافت، ٹیکسٹائل، ریلوے، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ، آئی اینڈ بی وغیرہ اور یوپی حکومت کے تعاون سے کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں خطوں کے اسکالروں، طلبا، فلسفیوں، تاجروں، کاریگروں، فنکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ساتھ آنے، اپنے علم، ثقافت اور بہترین طریقوں کو بانٹنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو آگاہ کرنا اور ثقافتی یکجہتی کا تجربہ کرنا ہے۔ یہ کوشش این ای پی 2020 کے ہندوستانی نالج سسٹم کی دولت کو جدید نظاموں کے ساتھ مربوط کرنے پر زور دینے کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس اور بی ایچ یو پروگرام کے لیے دو نافذ کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔
حکومت اب تک دو مواقع پر کاشی تمل سنگم کا جشن منا چکی ہے۔ یعنی 2022 میں ایک ماہ اور 2023 میں ایک پندرہ دن تک اور تمل ناڈو سے تقریباً 4000 مندوبین اس تقریب کا حصہ رہے ہیں۔ کے ٹی ایس کے دونوں ایڈیشنوں میں، تمل ناڈو اور اتر پردیش کے لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔ آئی آئی ٹی مدراس بھیجنے والا ادارہ اور بی ایچ یو وصول کرنے والا ادارہ ہو گا، جیسا کہ پہلے ایڈیشنوں میں دیکھا گیا تھا۔
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے 15 جنوری 2025 کو کے ٹی ایس 3.0 کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا۔ رجسٹریشن کے لیے پورٹل یکم فروری 2025 تک کھلا تھا۔
کے ٹی ایس 2.0 کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 دسمبر 2023 کو وارانسی میں کیا تھا، جس میں تمل وفود کے فائدے کے لیے وزیر اعظم کی تقریر کے ایک حصے کا پہلی بار تمل میں ریئل ٹائم ایپ پر مبنی ترجمہ کیا گیا تھا۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6691
(Release ID: 2103053)
Visitor Counter : 17