وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے مشہور گلوکار مکیش کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا
Posted On:
24 JUL 2024 9:12PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے لیجنڈ گلوکار مکیش کے 100ویں یوم پیدائش پر ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دہلی میں آل انڈیا ریڈیو کے رنگ بھون میں عظیم گلوکار کو ہندوستانی موسیقی میں ان کے تعاون اور ان کی عالمی وراثت کے لیے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آکاشوانی پر منعقد اس خصوصی پروگرام میں شری گجیندر سنگھ شیخاوت مہمان خصوصی تھے۔


اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب مکیش کی شاندار شراکت اور ناقابل فراموش آواز کے لیے ہمارے احترام اور تعریف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے، جو نہ صرف اپنی صد سالہ جشن منا رہا ہے بلکہ موسیقی کی صنعت پر اپنے گہرے اثرات کو بھی امر کر رہا ہے۔


شام کو ایک شاندار میوزیکل ٹریبیوٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مکیش کے بیٹے نتن مکیش نے اس میں شاندار پرفارمنس دی۔ مدھر موسیقی نے سامعین کو مسحور کر دیا، پرانی یادیں تازہ کر دیں اور انہیں موسیقی کے سنہرے دور کی یاد دلا دی جسے مکیش نے اپنی سریلی آواز سے سنایا تھا۔ مکیش کے گانے صرف دھنوں کی پرفارمنس نہیں تھے، وہ ان دھنوں میں بنی کہانیاں تھیں جو براہ راست انسانی تجربے سے جڑی ہوئی تھیں۔

*****
U.No:6629
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2103049)