بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور ایم ایس ایم ای کے لیے فنانسنگ
Posted On:
22 JUL 2024 4:43PM by PIB Delhi
چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت نے 20 دسمبر 2023کو آراے ایم پی پروگرام کے تحت دو ذیلی اسکیمیں شروع کی ہیں یعنی (i)ایم ایس ای گرین انویسٹمنٹ اینڈ فنانسنگ فار ٹرانسفارمیشن اسکیم (ایم ایس ای گفٹ اسکیم) اورii) ایم ایس ای اسکیم برائے فروغ اور سرکلر اکانومی میں سرمایہ کاری (ایم ایس ای اسپائس اسکیم)۔
ایم ایس ای گرین انویسٹمنٹ اینڈ فنانسنگ فار ٹرانسفارمیشن اسکیم (ایم ایس ای گفٹ اسکیم) کا مقصد ایم ایس ایم ای کو سود کی امداد اور کریڈٹ گارنٹی سپورٹ کے ساتھ گرین ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم میں 3 سال (2023-24 سے 2025-26) کے لیے کل 478 کروڑ روپے کا تخمینہ شامل ہے جس میں 350 کروڑ روپے کے سود کی امداد، 125 کروڑ روپے کا رسک شیئرنگ فنڈ اور 3 کروڑ روپے کا انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن )آئی ای سی) حصہ شامل ہے۔ اسکیم کا مجموعی مقصد ایم ایس ای کو کلین/گرین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے رعایتی شرح پر ادارہ جاتی مالیات تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے اور انہیں سبز اور پائیدار کاروباری کارروائیوں میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ایم ایس ای اسکیم برائے فروغ اور سرکلر اکانومی میں سرمایہ کاری (ایم ایس اسپائس سکیم) سرکلر اکانومی پروجیکٹس کو سپورٹ کرنے والی حکومت ہند کی پہلی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد وسائل کی کارکردگی کو فروغ دینا، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور ہندوستان میں MSEs کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم میں 2023-24 سے 2026-27 کی مدت کے لیے 472.50 کروڑ روپے کا کل خرچ شامل ہے جس میں 450 کروڑ روپے کی کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی، 15 کروڑ روپے کی آگہی پیدا کرنا اور ڈیمانڈ تخلیق اور 5 کروڑ روپے کے انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) کے اجزاء شامل ہیں۔
اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کو دونوں ذیلی اسکیموں یعنی (i) ایم ایس ای -گفٹ اور (ii) ایم ایس ای –اسپائس کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ام ۔ ر ب
(U:6670
(Release ID: 2103042)
Visitor Counter : 33