ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں

Posted On: 22 JUL 2024 3:57PM by PIB Delhi

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن  (یو این ایف سی سی سی) کو جمع کرائے گئے ہندوستان کے تیسرے قومی مواصلات کے مطابق، ہندوستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا تجربہ کررہا ہے، جس میں سیلاب اور خشک سالی سے لے کر گرمی کی لہروں اور برف پگھلنے تک شامل ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات حیاتیاتی تنوع اور جنگلات؛ زراعت؛ آبی وسائل؛ ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظام؛ انسانی صحت؛ جنس ؛شہری اور بنیادی ڈھانچہ؛ اور اقتصادی اخراجات زرعی پانی کے وسائل؛ ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظام؛ انسانی صحت؛ جنس ؛شہری اور بنیادی ڈھانچہ؛ اور اقتصادی اخراجات   جیسے شعبوں میں نظر آتے ہیں۔ موسمیاتی اثرات اور خطرات کو بڑھاتے ہیں اور نتیجتاً اقتصادی ترقی کے چیلنجوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی موافقت اور تخفیف ہندوستان سمیت ترقی پذیر ممالک پر اضافی مالی بوجھ ڈالتی ہے۔ بقیہ کاربن بجٹ کی کمی اور ترقی یافتہ ممالک سے مالیات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی کی صورت میں نفاذ کے ذرائع کی فراہمی، جو موجودہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ کے ذمہ دار ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اہم چیلنجوں کی تشکیل کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک پیمانے، دائرہ کار اور رفتار میں موسمیاتی مالی امداد فراہم کرنے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہندوستان کے آب و ہوا کے موافقت کے اقدامات کو زیادہ تر گھریلو وسائل کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

 ہندوستان کے لیے موافقت کی ترجیحات کے وسیع زمروں (i) موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور موافقت کے بارے میں علمی نظام سے متعلق ترجیحات (ii) آب و ہوا کے خطرے کی نمائش میں کمی سے متعلق ترجیحات؛ نیز (iii) لچک اور موافقت کی صلاحیت  سازی سے متعلق ترجیحات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ حکومت موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان (این اے پی سی سی) کو نافذ کر رہی ہے جو کہ شمسی توانائی کے مخصوص شعبوں میں قومی مشنوں کے ذریعہ، توانائی کی بہتر کارکردگی ، پانی، زراعت، ہمالیائی  ماحولیاتی نظام ، پائیدار رہائش گاہ، ماحول دوست ہندوستان ، انسانی صحت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی  کے بارے میں جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔ یہ مشن ادارہ جاتی ہیں اور  متعلقہ نوڈل وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ نافذ کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مشن، دوسری باتوں کے ساتھ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے موافقت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

این اے پی سی سی کے مطابق، مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی) نے موسمیاتی تبدیلی پر متعلقہ ریاستی لائحہ عمل (ایس اے پی سی سی) تیار کیے ہیں جو کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریاست کے مخصوص مسائل کو مساوی تخفیف اور موافقت کے اقدامات کے ذریعہ حل کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ایس اے پی سی سی کو ہر ریاست کے مختلف ماحولیاتی، سماجی، اور اقتصادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سیاق و سباق سے مخصوص ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اگست 2022 میں، ہندوستان نے اپنے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کو اپ ڈیٹ کیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے خلاف عالمی ردعمل کو مضبوط بنانے کے حصول کے لیے ہندوستان کے تعاون کو بڑھایا جاسکے، جیسا کہ پیرس معاہدے کے تحت اتفاق کیا گیا تھا۔ اپ ڈیٹ شدہ این ڈی سی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان نے افراد اور برادریوں کے رویوں اور برتاو  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے مشن 'لائف' (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) کا تصور متعارف کرایا ہے۔

یہ اطلاع  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن س  (

6633


(Release ID: 2103040) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi