ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگل کی آگ کی روک تھام

Posted On: 22 JUL 2024 4:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو جاری مرکزی اسپانسر اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت مالی مدد فراہم کرکے جنگل کی آگ کی روک تھام اور کنٹرول میں مدد کرتی ہے۔

مزید برآں، جنگل میں لگنے والی آگ کا بروقت پتہ لگانے اور ان کی نگرانی کے لیے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت ایک تنظیم فارسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) نے سیٹلائٹ پر مبنی 'فاریسٹ فائر مانیٹرنگ اینڈ وارننگ سسٹم' قائم کیا ہے۔ وائلڈ فائر کی وارننگ رجسٹرڈ صارفین تک ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ پہنچائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی نگرانی کے لیے وزارت میں پورے ہفتہ 24 گھنٹہ قدرتی آفات کی روک تھاام سے متعلق کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے ریاستی محکمہ جنگلات سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ریاست مہاراشٹر میں پوری ریاست میں جنگل کی آگ پر کنٹرول  اور اس پر قابو پانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

  1. جنگل کی آگ کے انتظام کے منصوبے جنگل کی آگ کے خطرات اور واقعات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
  2. تیاری کی سرگرمیاں جیسے فائر لائنوں کی تعمیر اور دیکھ بھال، غیر محفوظ علاقوں کے ارد گرد اضافی گھاس کو ہٹانا، آگ بجھانے کے آلات کی دیکھ بھال وغیرہ جنگل کی آگ کے موسم سے پہلے انجام دی جاتی ہیں۔
  3. فائر نگہبانوں کو تعینات کیا گیا ہے، مستقل گشت اور موبائل اسکواڈ یونٹ کو مستقل نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
  4. تربیت کے ذریعہ فیلڈ اسٹاف کی استعداد کار میں اضافہ، جنگلات میں لگنے والی آگ سے بچاؤ اور انتظام کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی فراہمی بھی کی جاتی ہے۔
  5. مشترکہ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں (جے ایف ایم سی) اور ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں (ای ڈی سی) کے ذریعہ جنگل میں آگ بجھانے  کے انتظام اور کنٹرول میں کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دیا جاتا ہے۔
  6. ڈرون ٹیکنالوجی حساس علاقوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
  7. فیلڈ افسران کے ساتھ نگرانی اور رابطہ کاری کے لیے فاریسٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

جنگل میں آگ کی روک تھام اور کنٹرول میں عوامی شرکت بنیادی طور پر جے ایف ایم سی، ای ڈی سی اور ون پنچایتوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔

مہاراشٹر حکومت کا ریاستی محکمہ جنگلات آگ بجھانے کے جدید طریقے/سامان کو  اپنا رہا ہے۔ فیلڈ اسٹاف کو سامان اور آلات  مہیا کرائے گئے ہیں جیسے کہ کام کی کٹ جن میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے ضروری آلات موجود ہیں۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن س  (

6637


(Release ID: 2103034) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi