الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) ڈیجیٹل اانڈیا کے تحت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں  کے انتظام کے سلسلے میں  پر صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے پروگرام  کا انعقاد کرتا ہے


اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر حکومت کے تصور کو دریافت کرنے اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر(ڈی پی آئی) کی پیچیدگیوں  کو دور کرنا ہے

Posted On: 22 JUL 2024 10:00PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) ڈیجیٹل گورننس کے اپنے ڈیجیٹل انڈیا وژن میں اپنی صلاحیت سازی کے اقدامات کی منصوبہ بندی کرتی ہے اور اسے نافذ کرتی ہے۔ اسی کے تحت، 22تا26 جولائی، 2024 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، وشاکھاپٹنم میں ملک بھر کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران کے لیے نیشنل ای گورننس ڈویژن(این ای جی ڈی) ایم ای آئی ٹی وائی کے ذریعہ 'منیجنگ لارج ڈیجیٹل ٹرانسفارمیٹیو پروجیکٹس' پر 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزارتوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں جیسے دہلی، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، پنجاب، گجرات، جموں و کشمیر، کیرالہ، کولکاتہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

پروگرام کا افتتاح 22 جولائی 2024 کو آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم اور این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی کے سینئر عہدیداروں نے کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ایگزیکٹو کی مطلوبہ صلاحیتوں اور مہارتوں کو پروان چڑھانا ہے، جو تصوراتی مرحلے سے لے کر ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں کے کامیاب نفاذ تک ان کی رہنمائی کرتا ہے۔

اس تقریب کا مقصد شرکاء کو بطور پلیٹ فارم حکومت کے تصور کو دریافت کرنے اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی پیچیدگیوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

یہ ڈیجیٹل مصنوعات اور ڈیزائن کی سوچ، عوامی خدمات کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ٹی پروجیکٹ مینجمنٹ اور حکومتی عمل کی دوبارہ انجینئرنگ کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت صلاحیت سازی کی اسکیم کا مقصد تمام سرکاری سطحوں پر مناسب اور متعلقہ صلاحیتوں کی تعمیر کرنا ہے اور ای گورننس پروجیکٹوں کا تصور کرنے، قیادت کرنے، ڈیزائن کرنے اور لاگو کرنے کے لیے ضروری تربیت فراہم کرنا ہے۔ بڑی تعداد میں سرکاری افسران تک پہنچنے اور انہیں مناسب ہنر کی تربیت دینے کی بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن س  (

6639


(Release ID: 2103032) Visitor Counter : 24
Read this release in: English , Hindi