وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکول کے نصاب میں ثقافتی تعلیم

Posted On: 22 JUL 2024 7:51PM by PIB Delhi

قومی نصاب کا فریم ورک – فاؤنڈیشن اسٹیج (این سی ایف-ایف ایس)، 2022 اور قومی نصاب کا فریم ورک– اسکول ایجوکیشن  (این سی ایف-ایس ای)، 2023 پورے مرحلے میں نصاب کے اہداف اور لیاقت  کا احاطہ کرتا ہے، جس میں ثقافتی پہلوؤں پر زور دیا جاتا ہے۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی طرف سے تیار کردہ کلاس 1، 2، 3 اور 6 کے لیے متعارف کرائی گئی تمام نئی نصابی کتب اور دیگر سیکھنے اور تدریسی مواد جیسے جادو ئی پٹارا وغیرہ میں ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ این سی ایف  پر صلاحیت سازی کے پروگرام اساتذہ اور اساتذہ کے ٹرینر کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں جو ثقافتی تعلیم اور مقامی ثقافتی سیاق و سباق کو مربوط کرتے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)2020، این سی ایف-ایف ایس اور این سی ایف-ایس ای میں ثقافتی پہلوؤں کو شامل کرنے اور ان کو مربوط کرنے کے علاوہ، وزارت 2015 سے کلا اتسو کا اہتمام کر رہی ہے، جو کہ مختلف فنی شکلوں اور ثقافتی طریقوں میں بہترین طلباء کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک قومی سطح کا پلیٹ فارم ہے، جہاں طلباء جیوری کے اراکین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس میں سیکنڈری سطح  کے طلباء ملک کے تمام حصوں سے شامل ہوتے ہیں۔ دور دراز علاقوں کے طلباء کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت، بھاشا سنگم کے تحت بہت سے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہاں ثقافت کے بارے میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن س  (

6640


(Release ID: 2103031) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP