وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے اٹل انوویشن مشن اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی
اختراع پر مبنی علمی معیشت ہندوستان کو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی طرف لے جائے گی:
جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
22 JUL 2024 7:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔
اس تقریب میں ڈبلیو آئی پی او اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب شریف سعد اللہ، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب سمن بیری، نیتی آیوگ کے رکن سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر وی کے سارسوت نے ، ڈبلیو آئی پی او اکیڈمی کی سربراہ محترمہ التائے ٹیڈلا اور اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ اختراع پر مبنی علمی معیشت ہندوستان کو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جدت، کاروباری اور دانشورانہ املاک کے پروگراموں کو سب کے فائدے کے لیے، خاص طور پر عالمی جنوب کے لیے آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدت طرازی ہندوستان کی طاقت ہے اور اے آئی ایم اور ڈبلیو آئی پی او کے درمیان یہ پارٹنرشپ ہندوستان کے بہترین اختراعی ماڈل کو ان ممالک تک لے جائے گی جو اسی طرح کی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہم اسکول کی سطح سے ہی آئی پی آر کے بارے میں سمجھ اور بیداری بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ ہم دنیا کی اختراعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں گے اور جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔
جناب پردھان نے ملک کے اختراعی ماحولیاتی نظام میں ریکارڈ ترقی دیکھنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے گلوبل انوویشن انڈیکس میں مسلسل پیش رفت درج کی ہے، جو تخلیقی صلاحیتوں اور کاروبار کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انڈیا- ڈبلیو آئی پی او مشترکہ پروگرام کا دائرہ/مقصد
- کلیدی اے آئی ایم پروگراموں (اے ٹی ایل، اے آئی سی ماڈل) کو عالمی جنوب اور عبوری ممالک تک پھیلانا، ملک کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ پروگراموں کے ساتھ۔
- ہندوستان میں مختلف شراکت داروں ، خاص طور پر طلباء، اساتذہ، اختراع کاروں اور کاروباریوں کے درمیان انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کی سمجھ کو بڑھانا۔
- ہندوستان کے طلباء، اساتذہ، اختراع کاروں اور کاروباری افراد کی تعلیمی اور تربیتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی اور اقتصادی ترقی کے لیے آئی پی آر کی اہمیت کو سمجھنا ۔
- جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور دانشورانہ املاک (آئی پی) ٹرینر کا ایک مکمل نیٹ ورک قائم کرنا
- ہدف سے فائدہ اٹھانے والوں اور سیکھنے والوں کو جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کے اصولوں کو متعارف کرانا۔
ڈبلیو آئی پی او اور اے آئی ایم – نیتی آیوگ دونوں ہندوستان کے اختراعی ماڈل (اے ٹی ایل اور اے آئی سی) کو دوسرے ممالک تک لے جانے کے لیے مشترکہ طور پر فریم ورک پروگراموں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ادارے ماحولیاتی نظام کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ہدف حاصل کرنے والوں کی ابتدائی ضروریات کا اندازہ لگاتے ہوئے مختلف آئی پی ٹریننگ اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ڈیزائن اور نفاذ میں بھی قریبی تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن س (
6641
(Release ID: 2103030)
Visitor Counter : 33