اقلیتی امور کی وزارتت
بھارت ٹیکس 2025 میں عالمی سطح پر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے صناعوں کی اختیار دہی
اقلیتی امور کی وزارت کپڑا صنعت کی تقریب میں اپنی روایتی دستکاریوں کی نمائش کے لیے ہندوستان بھر سے 100 ہنر مند کاریگروں کو تعاون فراہم کر رہی ہے
Posted On:
13 FEB 2025 8:10PM by PIB Delhi
اقلیتی برادریوں کے دستکاروں کو بااختیار بنانے کی اپنی عہد بندگی کے ایک حصے کے طور پر، اقلیتی امور کی وزارت بھارت ٹیکس 2025 میں گھریلو سجاوٹ، فیشن، ٹیکسٹائل اور فرنیچر میں اپنی روایتی دستکاریوں کی نمائش کے لیے پورے ہندوستان سے 100 ہنر مند کاریگروں کو تعاون فراہم رہی ہے۔ 12فروری سے 15 فروری 2025 تک، انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں جاری بھارت ٹیکس 2025 نامی یہ بڑی تقریب 5000 سے زائد نمائش کنندگان، 110 سے زائد ممالک کے 6000 سے زائد بین الاقوامی خریداروں ، اور 120000 سے زائد وزیٹرس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی۔
وزارت کی جانب سے کی گئی یہ پہل قدمی اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کو خریداروں سے رابطہ قائم کرنے، مارکیٹ کے رجحانات کو سمجھنے اور اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے پائیدار معاش اور زیادہ اقتصادی مواقع کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
بھارت ٹیکس 2025، بھارت کی سب سے بڑی عالمی ٹیکسٹائل تقریب ، ملک کے مالامال ٹیکسٹائل ورثے کو جدید اختراع کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔ 2,20,000 مربع میٹر پر محیط، یہ ملبوسات، گھریلو فرنشننگ، کپڑے، تکنیکی ٹیکسٹائل، مشینری، کیمیکل، اور اسٹارٹ اپس سمیت مکمل ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ظاہر کرتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6692
(Release ID: 2102981)
Visitor Counter : 32