نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیرس سمر اولمپکس 2024 کے لیے تیاریوں  کی حکمت عملی


پیرس اولمپکس 2024 کے لیے وزارت، این ایس ایف ایس اور آئی او اے کی مشترکہ کوششیں

Posted On: 22 JUL 2024 7:16PM by PIB Delhi

اولمپکس سمیت بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری ایک جاری اور مسلسل عمل ہے۔ وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف ایس ) بشمول انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) بہترین سہولیات، تربیت، سازوسامان کی مدد، ہندوستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری صحت بخش غذائی خوراک فراہم کرنے کے لیے قریبی تال میل کے ساتھ ، بشمول اولمپکس کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ان ایلیٹ ایتھلیٹس کی اپنی مرضی کے مطابق تربیت کے لیے انتخاب جو میگا اسپورٹس ایونٹس کے لیے تمغے کے امکانات ہیں وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی ) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کارکردگی کا جائزہ بھی اس طریقہ کار کے ذریعہ باقاعدگی سے وقفوں پر رکھا جاتا ہے۔

سال2024 میں پیرس سمر اولمپکس کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کا مقصد جامع تیاری ہے۔ کھلاڑیوں،ٹیموں کو فراہم کی جانے والی کلیدی مدد درج ذیل ہیں:

ہفتہ وار بنیادوں پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور جائزہ؛

سی ایس آر  کے ذریعے کھیلوں کی اضافی فنڈنگ

بہترین بین الاقوامی طریقوں پر مبنی این ایس ایف کی انتخابی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ

دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ خوراک، سامان، کھیل کے میدان کے لیے ایس اے آئی  مراکز کی تمام سہولیات کی اپ گریڈیشن

کھلاڑیوں پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آن بورڈنگ

کھیلوں سے دو سال قبل ایس اے آئی  ٹیم کی طرف سے بہترین موزوں غیر ملکی پری گیم ٹریننگ کے لیے کیمپ کی شناخت

ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

********

ش ح۔ ال

U-6613


(Release ID: 2102946)
Read this release in: English , Hindi