وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی طرف سے ہندوستان کو ایک پریمیئر عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 13 FEB 2025 5:33PM by PIB Delhi

ہندوستان کو ایک اعلیٰ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے، امرت کال کے دوران ہندوستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، اور ملکی اور بین الاقوامی زائرین کے لیے سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنے کی خاطر وزارت سیاحت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  • سیاحت کی وزارت، ممکنہ بین الاقوامی اور گھریلو مارکیٹوں میں متعدد پروموشنل سرگرمیاں انجام دیتی ہے تاکہ ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو جامع انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ اس میں میڈیا مہمات کی ریلیز، سوشل میڈیا پروموشنز، ویبینار، پروموشنل پروگراموں میں شرکت اور تعاون، ویب سائٹ کے ذریعے معلومات کی ترسیل اور مشغولیت وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک مقیم ہندوستانی مشن بھی ملک کے مختلف سیاحتی مقامات کی طرف زیادہ سے زیادہ عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مختلف تشہیری سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
  • وزارت سیاحت نے انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کو نئے سرے سے تیار کردہ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل پر شروع کیا جو کہ ایک جامع ڈیجیٹل ریپوزٹری ہے، جس میں ہندوستان میں سیاحت سے متعلق اعلیٰ معیار کی تصاویر، فلموں، بروشرز اور نیوز لیٹرز کا بھرپور ذخیرہ موجود ہے۔ اس ذخیرہ کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کی متنوع رینج کے استعمال کے لیے ہے، جس میں ٹور آپریٹرز، صحافی، طلباء، محققین، فلم ساز، مصنفین، انفلوئنسر، کنٹینٹ کے تخلیق کار، سرکاری اہلکار اور سفیر شامل ہیں۔
  • سیاحت کی وزارت ’سودیش درشن‘، زیارت گاہوں کی تجدید اور روحانی ورثے میں اضافہ سے متعلق قومی مشن مہم  (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی ) اور ’سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد‘ کی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کرتی ہے اور ملک میں مختلف سیاحتی مقامات پر سہولت فراہم کرتی ہے۔
  • وزارت نے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے جس کا مقصد سیاحتی مقامات پر مرکوز نقطہ نظر کو اپنا کر پائیدار اور ذمہ دار انہ مقامات کی تعمیر ہے۔
  • حکومت ہند نے حال ہی میں 3295.76 کروڑ روپے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم (ایس اے ایس سی آئی) کے تحت ملک میں 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو میلوں/تہواروں اور سیاحت سے متعلق تقریبات کے انعقاد کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔
  • وزارت خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی  (سی بی ایس پی) اسکیم کے تحت افرادی قوت کو تربیت دینے اور بہتر خدمات کے معیارات فراہم کرنے کے لیے پروگرام چلا رہی ہے۔
  • ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں مقامی، تربیت یافتہ پیشہ ور افراد دستیاب کر کے سیاحوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کے لیے، وزارت نے انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فسیلیٹیٹر (آئی آئی ٹی ایف) سرٹیفیکیشن پروگرام - ایک کل ہند آن لائن لرننگ پروگرام شروع کیا ہے۔
  • سیاحوں کے لیے پرسکون اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے، ریلوے کی وزارت (ایم او آر) اور وزارت سیاحت کی طرف سے 22 ریلوے اسٹیشنوں پر سیاحتی سہولیات کی مشترکہ ترقی کے منصوبوں کو لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر منظوری دی گئی۔
  • سیاحت کی وزارت سیاحتی مقامات، مشہور مقامات اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات تک سڑک کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں/نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ سیاحت کی وزارت اہم سیاحتی مقام اور اعلیٰ صلاحیت کے حامل غیر معروف/نئے مقامات تک فضائی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ بھی تعاون کرتی ہے۔

یہ جانکاری سیاحت وثقافت کے  مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*********

ش ح ۔ ع ح۔ ع  ر

U. No.6592


(Release ID: 2102875) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi