وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

جنگلی جانوروں  میں ایچ5 این 1 ایویئن انفلوئنزا

Posted On: 11 FEB 2025 5:31PM by PIB Delhi

ناگپور ریسکیو سینٹر میں جنگلی جانوروں  میں ایچ 5 این 1 ایویئن انفلوئنزا کا پتہ چلنے کے بعد چڑیا گھروں میں بند جانوروں کی صحت کی نگرانی اور انتظام کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا کہ :

  1. ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت  کی سینٹرل زو اتھارٹی (سی زیڈ اے) نے تمام چڑیا گھروں کو ایویئن انفلوئنزا کی رسائی  کو روکنے کے لیے ان کی تیاریوں کے حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے اور چڑیا گھروں کو ’’ ایویئن انفلوئنزا کی روک تھام ، احتیاطی تدابیر اورکنٹونمنٹ ‘‘ سے متعلق قومی ایکشن پلان کی تعمیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
  2. سی زیڈ اے نے چڑیا گھروں کو مشورہ دیا کہ وہ جنگلی جانوروں کے انتظام ، بیماریوں پر قابو پانے اور تشخیص سے متعلق تکنیکی مشورے کے لیے سینٹر فار وائلڈ لائف ، آئی سی اے آر-انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، بریلی سے مشورہ کریں ۔
  3. حکومت ہند کےمحکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے ریاست کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کسی بھی طبی علامات والے جانوروں کو آئیسولیشن میں رکھنے ، چڑیا گھر کے کارکنوں کوالگ کرنے اور نقل و حرکت پر پابندی سمیت ادارے کو عوام کے لیے بند کرنے اور ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) کے استعمال کے لیے کہا گیا ہے ۔
  4. ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چڑیا گھر میں موجود شیروں ، چیتوں اور دیگر جنگلی جانوروں اور پرندوں کی نگرانی کریں اور غیر معمولی اموات کی اطلاع دیں۔
  5. ریاست سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈی اے ایچ ڈی نیشنل ایکشن پلان فار پریوینشن کنٹرول اینڈ کنٹونمنٹ آف ایویئن انفلوئنزا 2021 خاص طور پر اس کے باب 6 پر عمل کرے، جس میں چڑیا گھروں میں ایویئن انفلوئنزا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایکشن پوائنٹس ہیں ۔
  6. این سی ڈی سی ، آئی سی ایم آر ، وائلڈ لائف اور ڈی اے ایچ ڈی کے اراکین کے ساتھ مل کر نیشنل جوائنٹ آؤٹ بریک رسپانس ٹیم (این جے او آر ٹی) کو بھی مشترکہ تحقیقات کرنے اور مستقبل کی تیاریوں کے لیے تجاویز دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے ۔
  7. حکومت ہند کےمحکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے7 جنوری 2025 کو  تمام شراکت داروں  جیسے حکومت مہاراشٹڑکے محکمہ مویشی پروری ،  سنٹرل زو اتھارٹی ، وائلڈ لائف ڈویژن-ایم او ای ایف سی سی ، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود ، گورے واڑہ چڑیا گھر اور آئی سی اے آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سکیورٹی اینیمل ڈیزیز (این آئی ایچ ایس اے ڈی) بھوپال کے عہدیداروں کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی اور تمام شراکت داروں کو ون ہیلتھ اپروچ پر عمل کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا ۔
  8. آئی سی اے آر-این آئی ایچ ایس اے ڈی ، بھوپال اور ڈبلیو آر ڈی ڈی ایل پونے کی ایک علیحدہ ٹیم نے بھی ریسکیو سینٹر اور چندر پور جنگل کے علاقے میں اور اس کے آس پاس وبائی امراض کی تحقیقات کیں ۔
  9. گورے واڑہ چڑیا گھر کے ریسکیو سینٹر میں رکھے گئے جنگلی جانوروں کے 68 نمونوں کی جانچ کی گئی اور 10 جنوری 2025  تک آئی سی اے آر-این آئی ایچ ایس اے ڈی ، بھوپال کے ذریعے ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔

ایک سوال میں کہ کیا ملک میں دیگر وائلڈ لائف سینکچوریز ، ریسکیو سینٹرز یا چڑیا گھروں میں ایویئن فلو کے کوئی کیس ہیں ، کےتحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے بتایا کہ تسلیم شدہ چڑیا گھروں کی انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ’’ایویئن انفلوئنزا کی جلد تشخیص ، روک تھام اور کنٹونمنٹ ‘‘پر قومی ایکشن پلان  کے مطابق ضروری وسائل اور ٹیم مختص کریں اور  چڑیا گھروں کے لیے مخصوص اس  ضمیمہ کے مطابق ایویئن انفلونزا کی ابتدائی تشخیص اور کنٹونمنٹ کا انتظام کریں۔

******

ش ح۔م ش ۔ ج ا

 (U: 6550)


(Release ID: 2102671) Visitor Counter : 34
Read this release in: English , Hindi