بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی اور نیم شہری علاقوں میں برقی گاڑیاں

Posted On: 11 FEB 2025 1:01PM by PIB Delhi

 

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ای-گاڑی پورٹل کے مطابق ، 2025/02/08  تک کل ای وی رجسٹرڈ 56.75 لاکھ گاڑیاں  ہیں اور مجموعی طور پر  رجسٹرڈ گاڑیاں 3,897.71 لاکھ ہیں ۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم ، دیہی اور نیم شہری علاقوں سمیت پورے ہندوستان کی بنیاد پر ای-2 ڈبلیوز اور ای-3 ڈبلیوز کے لیےمقررہ سبسڈی اور مانگ مراعات کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی رسائی اور استطاعت کو یقینی بناتی ہے ۔ اس اسکیم میں ملک بھر میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کی تنصیب اور ای وی یعنی برقی گاڑیوں کے خریداروں میں رینج سے متعلق پریشانی کو حل کرنے کے لیے 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم عوام کے لیے سستی اور ماحول دوست عوامی نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنے پر زور دیتی ہے ۔ یہ اسکیم بنیادی طور پر عوامی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں یا ای-3 ڈبلیو ،  ای-ٹرکوں اور دیگر نئے ابھرتے ہوئے ای وی زمروں میں تجارتی مقاصد کے لیے رجسٹرڈ گاڑیوں پر پورے ہندوستان کی بنیاد پر بشمول ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں پر نافذ العمل ہوتی ہے ۔

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ۔

*****

ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔

U NO:6546


(Release ID: 2102659)
Read this release in: English , Hindi