بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای گاڑیوں کو آگے بڑھانا

Posted On: 11 FEB 2025 1:00PM by PIB Delhi

پی ایم ای-ڈرائیو کی 10900 کروڑ روپے کی اسکیم کا مقصد ہندوستان میں الیکٹرک موبیلیٹی کو بڑھانا اور کئی اہم حکمت عملیوں کے ذریعے ملک کے ماحولیاتی اہداف کے حصول میں کردار ادا کرناہے ۔ یہ اسکیم 31.03.2026 تک دستیاب ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد مندرجہ ذیل طریقے سے اس کے مقصد کو حاصل کرنا ہے:

  1. الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانا: یہ اسکیم مانگ کی ترغیبات کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی پیشگی لاگت کو کم کرکے ان کے استعمال میں تیزی لانے کی کوشش کرتی ہے ۔
  2. چارجنگ انفراسٹرکچر: ای وی صارفین میں اعتماد پیدا کرنے اور بڑھتے ہوئے ای وی بیڑے کی معاونت کرنے کے لیے ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک قائم کرنے پر خاطر خواہ توجہ دی جارہی ہے ۔
  • iii. ای وی مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم: یہ اسکیم مقامی ای وی مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کی ترقی کو فروغ دیتی ہے، طویل مدتی پائیداری کو یقینی بناتی ہے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرتی ہے ۔
  • iv. پبلک ٹرانسپورٹ پر زور: پبلک ٹرانسپورٹ اور تجارتی استعمال کے لیے ای وی کو ترجیح دینے کا مقصد عوام کے لیے ماحول دوست نقل و حمل کے متبادل فراہم کرنا ہے ، جس سے مجموعی اخراج کو کم کیا جا سکے ۔
  1. رکازی  ایندھن پر انحصارکو کم کرنا: الیکٹرک موبیلیٹی کو فروغ دے کر، اس اسکیم کا مقصد رکازی ایندھن پر انحصار کو کم کرنا اور نقل و حمل کے شعبے سے گیسوں کےاخراج کو کم کرنا ہے ۔

صارفین اور مینوفیکچررز دونوں کے لیے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے نفاذ سے متوقع کلیدی فوائد درج ذیل ہیں:

  1. صارفین کے لیے: مانگ سے متعلق ترغیبات ای ویز کی ابتدائی لاگت کو کم کرتی ہیں ، جس سے وہ ای وی خریداروں کے لیے زیادہ قابل رسائی ہو جاتی ہیں۔
  2. مینوفیکچررز کے لیے:  مانگ کی ترغیبات براہ راست ای وی کی مانگ کو متحرک کرتی ہیں ، جس سے فروخت اور پروڈکشن کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے ۔  فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی) گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے ای وی ساز وسامان کو مقامی سطح پر بنانے میں مدد کرتا ہے ۔

ہندوستان کے مختلف خطوں میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو اپنانے میں مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے اس اسکیم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مالی مدد: مالی سال 25-2024 میں 5000 روپے فی کلو واٹ اور مالی سال 26-2025 میں 2500 روپے فی کلو واٹ کی مانگ کی ترغیبات ای-2 ڈبلیو اور ای-3 ڈبلیو زمروں کے لیے فراہم کی گئی ہیں ۔ ان ترغیبات میں 15فیصد  ایکس-فیکٹری قیمت کی حد مقرر کی گئی ہے۔
  2. ای-بسیں: اس اسکیم میں 14,028 ای-بسوں کے رول آؤٹ کے لیے 4,391 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
  • iii. اسکریپنگ کو ترجیح دینا: ای بسوں کی تعیناتی کی گرانٹ کے لیے ، ان شہروں/ریاستوں کو ترجیح دی جانی چاہیے جو آتھرائزڈ آر وی ایس ایف کے ذریعے پرانی ایس ٹی یو بسوں کو اسکریپ کرنے کے بعد نئی ای بسیں خریدتے ہیں ۔

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کی کامیاب کے ساتھ عمل درآمد اور نگرانی کو یقینی بنانے اور اس کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے، بھاری صنعتوں کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک بین وزارتی بااختیار کمیٹی ، پروجیکٹ امپلیمینٹیشن اینڈ سینکشننگ کمیٹی (پی آئی ایس سی) تشکیل دی گئی ہے۔  پی آئی ایس سی، پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کی مجموعی نگرانی ، منظوری اور نفاذ کرتی ہے ۔  یہ کمیٹی عمل درآمد کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی رکاوٹ یا مشکلات کو دور کرنے کے لیے بھی ذمہ دار ہے ۔

یہ اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی ترقی میں معاون ہوگی اور مندرجہ ذیل طریقے سے اس شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی:

  1. گھریلو مینوفیکچرنگ: فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی) ای وی ساز و سامان کی ترقی پسندانہ لوکلائزیشن، گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور درآمدی انحصار کو کم کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔
  2. چارجنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ: چارجنگ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، کاروباروں اور کاروباریوں کے لیے تنصیب ، دیکھ بھال اور آپریشن کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے۔
  • iii. مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے ترغیبات: الیکٹرک گاڑی کے چارجر کی تیاری میں کم از کم 50فیصد ڈومیسٹک ویلیو ایڈیشن (ڈی وی اے) مقامی کمپوننٹ سازوں کے لئے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

*********

UR-6545

(ش ح۔ ف ا۔ش ہ ب)


(Release ID: 2102658) Visitor Counter : 57
Read this release in: English , Hindi