وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ماگھ پورنیما کے موقع پر یاتریوں کے لیے دریا میں چلنے والی سات اور ایک فضائی ایمبولینس سمیت 133 ایمبولینس تعینات کئے گئے ہیں


مہا کمبھ نگر کے 43 اسپتال میلے کے ہر شعبے میں معمولی سے لے کر بڑی سرجریوں تک کے لیے ہائی ٹیک انتظامات کے ساتھ ہائی الرٹ پرہیں

Posted On: 11 FEB 2025 10:30PM by PIB Delhi

حکومت نے ماگھ پورنیما کے لیے پریاگ راج میں مہاکمبھ کا دورہ کرنے والے یاتریوں کی حفاظت اور صحت کے لیے وسیع تیاریاں کی ہیں ۔  مہاکمبھ کے علاقے کے ساتھ ساتھ شہر اور ضلع کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پرہیں ۔  یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پانی ، زمین اور ہوا کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔  اس کے مطابق ہنگامی صورت حال میں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے 133 ایمبولینس تعینات کئے گئے ہیں۔  اس میں 125 ایمبولینس ، دریا میں چلنے والے سات ایمبولینس اور ایک فضائی ایمبولینس شامل ہیں جو خاص طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔

مہاکمبھ کے ہر شعبے میں ہائی ٹیک طبی خدمات

مہاکمبھ علاقے کے ہر شعبے میں جدید ترین طبی خدمات دستیاب ہیں ۔  طبی سہولیات میں معمولی آپریشن سے لے کر بڑی سرجریوں تک کی سہولیات شامل ہیں۔  مہاکمبھ میلے کے نوڈل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گورو دوبے نے کہا کہ حکومت کی ہنگامی خدمات ، خاص طور پر ایمبولینس خدمات ، ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں۔  مہاکمبھ کے علاقے میں 2,000 سے زیادہ طبی عملہ تعینات کیا جائے گا ، اور ایس آر این اسپتال میں 700 سے زیادہ طبی اہلکار ہائی الرٹ رہیں گے ۔

ایس آر این اسپتال میں 250 بستر وں کی سہولیات دستیاب، بلڈ بینک مکمل طور پر تیار

انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق ، ایس آر این اسپتال میں 250 بستر مخصوص کیے گئے ہیں ۔  مزید برآں ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 200 یونٹ خون جمع کیا گیا ہے۔  مہاکمبھ نگر میں 500 بستروں کی گنجائش والے تمام 43 اسپتال مکمل طور پر کام کر رہے ہیں ۔

جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال

سوروپ رانی نہرو اسپتال نے ٹراما سینٹر کے لیے 40 بستر ، آئی سی یو  جراحی سہولیات کے لیے 50 بستر ، میڈیسن وارڈ کے لیے 50 بستر ، پی ایم ایس ایس وائی وارڈ کے لیے 50 بستر ، اور جلنے کٹنے کی یونٹ کے لیے 40 بستر مختص کیے ہیں ۔  اس کے علاوہ 10 بستروں والا کارڈیالوجی وارڈ اور 10 بستروں والا آئی سی یو بھی مکمل طور پر تیار ہے ۔

طبی نگرانی اور صفائی پر خصوصی توجہ

مناسب اور بروقت طبی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے 30 سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ 180 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور 500 سے زیادہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل عملے کو خصوصی طور پر مامور کیا گیا ہے ۔  اسپتال انتظامیہ نے ہاؤس کیپنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صفائی میں کسی طرح کی کوئی لاپرواہی نہ ہو ۔

صحت سے وابستہ خدمات کے لیے انتظامیہ کا عزم

سوروپ رانی نہرو اسپتال کی پرنسپل ڈاکٹر وتسالہ مشرا نے بتایا کہ ماگھ پورنیما ڈبکی کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں ۔  انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ صحت سے متعلق کوئی بھی مسئلہ یا دشواری پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رابطہ کریں، انہوں نے مفت اور اعلی معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی ، 24 گھنٹے طبی خدمات دستیاب

محکمہ آیوش کے 150 طبی اہلکاروں کے ساتھ 30 ماہر ڈاکٹروں کو یاتریوں کی طبّی خدمات کی فراہمی  کے لیے تعینات کیا جائے گا ۔  ایمس دہلی اور بی ایچ یو کے ماہرڈاکٹربھی الرٹ رہیں گے ۔

***

ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔

U NO:6544


(Release ID: 2102639) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Gujarati , Malayalam