وزارت دفاع
جہازوں کو کھینچنے والی تیسری 25 ٹی بولارڈ کشتی آشوا (یارڈ 337) کو وشاکھاپٹنم میں واقع بحریہ کے جہازوں کی مرمت کے مرکز میں بیڑے میں شامل کیا گیا
Posted On:
12 FEB 2025 7:23PM by PIB Delhi
جہازوں کو کھینچنے والی تیسری 25ٹی بولارڈ کشتی (بی پی) آشوا کی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے متعلق تقریب، وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے جہازوں کی مرمت کے مرکز میں، ریئر ایڈمیرل کے سری نواس، اے ایس ڈی (وی) کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جنہوں نے اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طو رپر شرکت کی۔
یہ کشتیاں 12 نومبر 2021 کو میسرز ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل)، کولکاتا کے ساتھ طے پائے گئے چھ (06) 25ٹی بی پی ٹگس کی تعمیر کے معاہدے کا حصہ ہیں۔ ان کشتیوں کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور متعلقہ بحریہ کے قواعد و ضوابط کے مطابق وضع کیا گیا ہے۔ شپ یارڈ نے کامیابی کے ساتھ ان میں سے دو کشتیاں فراہم کی ہیں جنہیں ہندوستانی بحریہ نے اپنے بحری جہازوں اور آبدوزوں کو آبی ذخائر میں برتھنگ، ان برتھنگ اور مشقوں کے دوران مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ یہ کشتیاں بحری جہازوں کے ساتھ یا لنگر خانے میں آگ بجھانے میں مدد فراہم کریں گی، نیز یہ محدود تلاش اور بچاؤ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کی حامل بھی ہیں۔
یہ خصوصی کشتیاں حکومت ہند کی میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت پہل قدمیوں کی علمبردار ہیں۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(2)UBXU.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(2)UBXU.jpeg)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)RWWM.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)RWWM.jpeg)
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(3)4UX3.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(3)4UX3.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6528
(Release ID: 2102497)
Visitor Counter : 9