عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حکمرانی سے متعلق 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اس کانفرنس کا موضوع ‘‘اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات - آخری میل تک پہنچنا’’ ہے اس کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز (آئی آئی اے ایس) اور بھارتی حکومت کے انتظامی اصلاحات کے محکمے نے مشترکہ طور پر کیا تھا


ہندوستان کے لئے یہ ایک وقار اور عظمت کا موقع ہے کیونکہ اس نوعیت کی کانفرنس ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھرکے 55 ممالک شرکت کررہے ہیں

وزیر موصوف نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا آج وکست بھارت پر بحث کر رہی ہے اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ 26 مئی 2014 کو جب سےوزیر اعظم نریندر مودی نے عہدہ سنبھالاہے تب سے ہندوستان کی شہریت پر مبنی حکمرانی کی تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈیجیٹل شمولیت سے لے کرخلائی مشن تک اوربہترین حکمرانی کے بارے میں آئی آئی اے ایس۔ ڈی اے آر پی جی کانفرنس 2025 میں اظہار خیال کیا

ہندوستان پہلی بار آئی آئی اے ایس۔ ڈی اے آر پی جی کانفرنس 2025 کی میزبانی کر رہا ہے: اسے پبلک ایڈمنسٹریشن اورحکمرانی میں سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک کتاب کی نقاب کشائی کی جس کا موضوع ہے ‘‘وِکست بھارت @2047- گورننس ٹرانسفارمڈ’’

Posted On: 11 FEB 2025 7:17PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج حکمرانی سے متعلق 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اس کانفرنس کا موضوع ‘‘اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات - آخری میل تک پہنچنا’’ ہے اس کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز (آئی آئی اے ایس) اور بھارتی حکومت کے انتظامی اصلاحات کے محکمے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

ہندوستان کے لئے یہ ایک وقار اور عظمت کا موقع ہے کیونکہ اس نوعیت کی کانفرنس ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھرکے 55 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پبلک ایڈمنسٹریشن، گورننس اور پالیسی سازی میں اختراعی طریقہ کار کو تلاش کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کانفرنس کے موضوع پر زور دیا اور کہا کہ اس کانفرنس کا موضوع ‘‘اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات - آخری میل تک پہنچنا۔’’ اہمیت کے حامل ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے "وکست بھارت @ 2047" گورننس ٹرانسفارمڈ کے موضوع پر ایک کتاب کابھی اجراء کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QH6D.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا آج "وکست بھارت" پر بحث کر رہی ہے اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ 26 مئی 2014 کو جب سے نریندر مودی نے ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہےتب سے ہندوستان کی شہریت پر مبنی حکمرانی کے تبدیلی کےسفر کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی کے بارے میں بھی بات چیت کی جس میں 'فراگل فائیو' کا حصہ بننے سے لے کر'فرسٹ فائیو' کے ممبر بننے تک، عوامی انتظامیہ اور نظم و نسق میں اصلاحات کے ذریعے کارفرما ایک قابل ذکر تبدیلی کو ظاہرکرتا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کے متاثر کن فروغ اور اضافے کو اجاگر کیا، جو کہ 81 ویں سے 39 ویں مقام پر آ گیا۔ یہ ایک متاثر کن چھلانگ ہے جس کو انہوں نے "کوانٹم" کے طور پر بیان کیا۔

وزیرموصوف نے براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی نمایاں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان کی اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات کی کامیابی کے کلیدی اشارے پر مزید روشنی ڈالی، جو اب تقریباً 80فیصد آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے سوامیتوا مشن کی طرف بھی اشارہ کیا، جو شہریوں کو ڈرون اور سیٹلائٹ کے ذریعے اپنی زمین کا نقشہ بنانے کے قابل بناتا ہے، اور اس سے لوگوں کا ریونیو اہلکاروں پر انحصار کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات نے شہریوں کے لیے آسان زندگی گزارنے میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈیجیٹل لین دین میں اضافے اور براہ راست فائدے کی منتقلی کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے مالی شمولیت کی طرف حکومت کے اقدامات کی بھی ستائش کی۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ  ہندوستان میں ہونے والے کل ڈیجیٹل لین دین میں سے 46فیصد کے ساتھ اکتوبر 2024 ،صرف ایک مہینے میں 16.8 بلین سے زیادہ لین دین پر عملدرآمد کیا گیا جو ان اصلاحات کے مثبت سماجی و اقتصادی اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیرموصوف نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے تحت اقدامات کی ستائش کی، بشمول سی پی جی آر اے ایم ایس جو دنیا میں شکایات کے ازالے کے بہترین نظام میں سے ایک ہے۔ انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن 2.0 کے آغاز کی طرف بھی اشارہ کیا، یہ ایک نئی ایپ ہےجو شہریوں کو ایک کلک کے ساتھ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، اور مشن کرم یوگی، جو سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے متعلق ایک اقدام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A120.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی کے "کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کے وژن کے مطابق گروپ سی اور ڈی ملازمین کے لئے انٹرویوز کے خاتمے کا حوالہ دیا،اورحکمرانی کو جمہوری بنانے اور سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔

حکمرانی میں ہندوستان کی تکنیکی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان قومی کوانٹم مشن اور اوپن نیٹ ورک ڈیجیٹل کامرس قائم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی خلائی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، بشمول چندریان مشن، جس نے ہندوستان کو چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا ملک بنا دیا، اور آدتیہ ایل آئی مشن، جس نے ہندوستان کو  وقف مشن رکھنے والے صرف تین ممالک میں سے ایک بنا دیا ہے۔

وزیرموصوف نے صحت کی دیکھ بھال میں ہندوستان کی کامیابیوں کوبھی اجاگر کیا، جس میں اندرون ملک تیار کردہ ڈی این اے ویکسین اور سروائیکل کینسر سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی پہلی ایچ پی وائی ویکسین شامل ہیں۔ انہوں نے اندرون ملک تیارکردہ اینٹی بائیوٹک نیفتھرومائیسن اور ہیموفیلیا کے لیے پہلی کامیاب جین تھراپی ٹرائل پر بھی روشنی ڈالی۔

 مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ جوہری توانائی کے محکمے نے کمبھ میلے میں فیکل سلج ٹریٹمنٹ (سیال اور ٹھوس فضلہ سے نمٹنے) کاپلانٹ نصب کیا ہے، جس سے روزانہ ایک ملین لیٹر فیکل سلج کے بوجھ کو حل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں عالمی آب و ہوا کے اہداف کےحصول کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

آئی آئی اے ایس۔ ڈی اے آر پی جی  انڈیا کانفرنس 2025 عالمی اسکالرز، پالیسی سازوں، منتظمین، اور ماہرین تعلیم کو علمی اور فکری معلومات کے تبادلہ کے لیےاور شہری خدمات اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں حکمرانی، ٹیکنالوجی، اور عوامی انتظامیہ کی اصلاحات کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

کانفرنس میں انٹرایکٹو سیشنز اور پلینریز اجلاس بھی شامل ہیں، جو دنیا بھر میں حکمرانی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بصیرت افروز معلومات اور باہمی تعاون کے ساتھ حل پیش کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037MM2.jpg

اس تقریب میں اہم سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں آئی آئی اے ایس کے صدر جناب راعد محمد بن شمس اور ڈی جی آئی آئی اے ایس جناب سفیان صحراوی شامل ہیں۔ دیگر قابل ذکر شخصیات میں سکریٹری ڈی اے آر پی جی وی شرینواس، ڈی جی آئی آئی پی اے ایس این ترپاٹھی اور ایڈیشنل سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب پونیت یادو شامل ہیں۔

یہ کانفرنس پبلک ایڈمنسٹریشن کے مستقبل، حکمرانی سے متعلق اصلاحات اور حکمرانی کے منظر نامے کی تشکیل میں ٹیکنالوجی کے کردار پر بات چیت کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔

*****
 

ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔

U NO:6475


(Release ID: 2102159) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi