وزارات ثقافت
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہال،نئی دہلی میں‘انڈو-عمان تعلقات کی میراث’ پر نمائش کا ہتمام
عوام کے لیے 11 فروری سے 13 فروری 2025 تک کھلا ہے
Posted On:
11 FEB 2025 8:58PM by PIB Delhi
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا ( این اے آئی) نے نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی (ین آر اے اے) کے ساتھ مل کر سلطنت عمان نے مشترکہ طور پر 11 فروری 2025 کو نئی دہلی کے جن پتھ پر واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ‘ہند-عمان تعلقات کی میراث" کے موضوع پر ایک نمائش کا افتتاح کیا۔

اس تقریب میں دونوں ممالک کے معززین، تاریخ دان اور اسکالرز نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں کویت، شام، اردن، عرب لیگ، مصر، الجزائر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، بحرین کے سفیر اور مونٹی نیگرو کے اعزازی قونصل جنرل نے شرکت کی۔ اس نمائش میں نادر دستاویزات کے مجموعے کی نمائش کی گئی ہے جو ہندوستان اور عمان کے درمیان صدیوں پرانے تجارتی، سفارتی تعلقات اور ثقافتی تبادلے پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ اہم تاریخی لمحات اور تعاون کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تشکیل دیا ہے۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے، آرکائیوسٹس کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، جناب ارون سنگھل نے کہا- ‘‘یہ نمائش ہندوستان اور عمان کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ تاریخ کی گواہ ہے، یہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی عکاسی کرنے اور آرکائیو تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔’’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزت مآب ڈاکٹر حامد محمد الدھوینی، چیئرمین نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی، عمان نے کہا کہ عمان اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخی ریکارڈ اور خط و کتابت ان تعلقات کی پائیدار اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جو دونوں ممالک کے سماجی اور ثقافتی جزو کی تشکیل کرتے رہے ہیں۔

اس مشترکہ اقدام کا مقصد آرکائیو کے تبادلے کے ذریعے ثقافتی تفہیم اور علمی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ 11 فروری سے 13 فروری 2025 تک عوام کے لیے کھلی یہ نمائش مہمانوں کو ہندوستان-عمان تعلقات کے شاندار ورثے کو تلاش کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
********
ش ح۔ظ ا - ت ع
UR No.6467
(Release ID: 2102122)
Visitor Counter : 24