وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے آج یونانی ڈے کے موقع پر سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔   مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور نامور یونانی معالجحکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔


انٹیگریٹیو ہیلتھ سلوشنز کے لیے یونانی میڈیسن میں ایجادات پوری دنیا میں یونانی ادویات کی قبولیت اور پہچان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی: صدر جمہوریہ ہند

Posted On: 11 FEB 2025 7:20PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج یونانی ڈے کے موقع پر حکومت ہند کی وزارت آیوش کی سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔

  ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت، ارتھ سائنسز کی وزارت، وزیر مملکتبرائے پی ایم او، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی، حکومت ہند، جناب پرتاپراؤ جادھو، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آیوش اور وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00178AC.jpg۔

 

وگیان بھون، نئی دہلی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے مجاہد آزادی، ماہر تعلیم اور نامور یونانی معالج  حکیم اجمل خان کو خراجعقیدت پیشکرتےہوئے سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن کو یونانی ادویات کے ذریعے انسانی صحت اور بہبود کے لیے نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یونانی طب، قدیم حکمت سے جڑا ایک نظام، جو صدیوں سے افزودہ ہے، روایت اور اختراع کے درمیان ہم آہنگی کی مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت اس بات کو یقینی بنانے کی کلید ہے کہ یہ قدیم نظام انسانیت کی خدمت جاری رکھے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ’انٹیگریٹیو ہیلتھ سلوشنز ‘کے لیے یونانی میڈیسن میں اختراعات - آگے کا راستہ‘ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیامیں کافی مطابق حال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انٹیگریٹیو ہیلتھ سلوشنز کے لیے یونانی میڈیسن میں ایجادات دنیا بھر میں یونانی میڈیسن کی قبولیت اور پہچان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند نے مزید کہا کہ ’حکومت ہند نے آیوش کی وزارت کے ذریعے، یونانی ادویات کی حمایت اور فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ بھارت میں یونانی میڈیسن کے تعلیمی، تحقیقی، صحت کی دیکھ بھال اور فارماسیوٹیکل اداروں کا وسیع ترین نیٹ ورک ہے۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن، اپنے 24 پیری فیرل انسٹی ٹیوٹ کے نیٹ ورک کے ساتھ، اعلیٰ معیار کی تحقیق کرتی ہے اور یونانی میڈیسن کے فروغ اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ کانفرنس بامعنی مکالمے، علم کے تبادلے اور باہمی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس اجتماع کے غور و خوض اور نتائج بلاشبہ یونانی طب کی ترقی اور صحت کی دیکھ بھال کے مرکزی دھارے میں اس کے انضمام میں معاون ثابت ہوں گے۔ صدر جمہوریہ نےسینٹرل  کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن ے حالیہ اقدامات پر ایک مختصر ویڈیو لانچ کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے مالیکیولر بائیولوجی، مصنوعی ذہانت، اور جدید تحقیق کے ذریعے یونانی ادویات کو جدید بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ اس کی شواہد پر مبنی اعتبار اور عالمی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو نے کہا کہ ایک صحت مند، پائیدار دنیا کی تعمیر میں یونانی ادویات کے کردار کی ازسر نو تعریف کرنے کے لیے روایتی علم کو جدید سائنس کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش، محترمہ مونالیسا داش، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، ڈاکٹر ایم اے قاسمی، مشیر (یونانی)، آیوش کی وزارت، ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل،سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن حکومت ہند اور نو ممالک کے بین الاقوامی مندوبین اور معروف اداروں کے قومی مندوبین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 6466


(Release ID: 2102013) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi