اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسٹیل پالیسی، 2017

Posted On: 11 FEB 2025 1:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) میں بطور ایکویٹی کیپیٹل کے 10,300.00 کروڑ روپے ڈالنے کو منظوری دی ہے [ستمبر 2024 میں ہنگامی فنڈ کے طور پر پہلے سے فراہم کرائے گئے 500.00 کروڑ روپے سمیت] اور 1140.00 کروڑ روپے ورکنگ کیپیٹل لون کو 7 فیصد غیر منقولہ سرمایہ کاری میں تبدیل کیا جائے گا جسے 10 سال کے بعد حاصل کیا جا سکے گا تاکہ آر آئی این ایل کو چالو حالت میں رکھا جا سکے۔

آر آئی این ایل اپنی مکمل نصب صلاحیت کے ساتھ 7.3 ملین ٹن مائع اسٹیل اور 6.7 ملین ٹن قابل فروخت اسٹیل سالانہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان نے 2023-24 میں 144.2 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار حاصل کی۔ آر آئی این ایل کی بحالی سے نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت کی منظوری مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) تک آر آئی این ایل کی موجودہ سطح 63 فیصد سے بڑھ کر 92.5 فیصد ہونے سے منسلک ہے۔

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 6457


(Release ID: 2102007) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi