زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر – این آر آئی آئی پی ایم 37واں یوم تاسیس منائے گا
Posted On:
11 FEB 2025 6:48PM by PIB Delhi
مربوط پیسٹ انتظام کاری کا قومی تحقیقی ادارہ (آئی سی اے آر- این آر آئی آئی پی ایم) 12 فروری 2025 کو اپنا 37واں یوم تاسیس مناتے ہوئے، پودوں کے تحفظ اور مربوط پیسٹ انتظام کاری کے کام میں عمدگی کی تقریباً چار دہائیوں کو اجاگر کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ 37ویں یوم تاسیس کی تقریب ایک یادگاری تقریب ہوگی ، جو مستقبل کے لیے اس ادارے کی وراثت اور وژن کی عکاسی کرے گی۔
اس تقریب میں آئی سی اے آر کے سینئر افسران اور نامور زرعی سائنس داں حضرات شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر آر ایس پروڈا، سابق سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور ڈی جی – آئی سی اے آر، کرشی بھون، نئی دہلی، نے اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کے لیے حامی بھر لی ہے۔ ڈاکٹر پی کے چکرورتی، سابق رکن اے ایس آر بی اور؛ سابق اے ڈی جی (پی پی اور ؛ بی ایس)، آئی سی اے آر، کرشی بھون، نئی دہلی، ڈاکٹر ایس این پوری، سابق وائس چانسلر، سی اے یو، امپھال اور؛ سابق ڈائرکٹر آئی سی اے آر – این آر آئی آئی پی ایم، نئی دہلی؛ اور ڈاکٹر پونم جسروتیا، اے ڈی جی (پی پی اور؛ بی ایس)، آئی سی اے آر، کرشی بھون، نئی دہلی ، اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر بی ایل جلالی، سابق ڈائرکٹر، آئی سی اے آر- این آر آئی آئی پی ایم، نئی دہلی یوم تاسیس کے موقع پر لیکچر دیں گے۔ دہلی- این سی آر خطے اور ملک کے دیگر حصوں کے کاشتکار ، معاون کے وی کے ادارے اور ان کے افسران کی شرکت بھی متوقع ہے۔ آئی سی اے آر- این آر آئی آئی پی ایم 1988 میں اپنے آغاز سے ہی فصلوں میں مربوط پیسٹ انتظام کاری میں پیش رو کا کردار ادا کر رہا ہے۔
*********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6451
(Release ID: 2102005)
Visitor Counter : 23