خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی  بجٹ 26-2025  میں  صنف مرکوز ایلوکیشن کو مضبوط بنایا گیا ہے: مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی


زندگیوں میں تبدیلی لانا، بھارت کو مضبوط کرنا: بجٹ 26-2025 میں وزارت خواتین و اطفال  بہبود کی انقلابی پیش رفت

غذا سے لے کر کاروبار تک: وزارت خواتین و اطفال  بہبود نے خواتین اور بچوں کے لیے جامع وژن پیش کیا

Posted On: 11 FEB 2025 3:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود، محترمہ ان پورنا دیوی نے آج نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بجٹ26-2025 کے اہم التزامات کو اجاگر کیا اور ان نئے اقدامات کا تعارف کرایا جو بچوں اور ماؤں کی غذائیت میں بہتری کے ساتھ ساتھ خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

مرکزی بجٹ26-2025 ، جسے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیا، میں صنف مرکوز ایلوکیشن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صنفی بجٹ اب کل بجٹ کا 8.86 فیصد ہے، جو مالی سال 25-2024 میں 6.8 فیصد تھا۔ مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے زور دیا کہ وزارت خواتین و اطفال بہبود (ایم ڈبلیو سی ڈی) ان کوششوں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، کیونکہ اس کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ خواتین اور لڑکیوں کو مختلف ہدفی اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ حکومت کے صنفی مساوات اور خواتین کی قیادت میں ترقی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ 4.49 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 37.25 فیصد اضافے کا عکاس  ہے۔ وزارت خواتین و اطفال بہبود سب سے آگے ہے، کیونکہ اس کے بجٹ کا 81.79 فیصد حصہ صنف مرکوز پروگراموں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

حکومت کے خواتین کی معاشی و سماجی  تفویض اختیارات کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے، محترمہ ان پورنا دیوی نے کہا:

’’خواتین کاروباری افراد بھارت کی اقتصادی ترقی میں ایک متحرک قوت ہیں۔ ہدفی مالی معاونت اور مہارت سازی کے پروگراموں کے ذریعے، ہم ایک شمولیت پر مبنی اور مساوی کاروباری نظام کو فروغ دے رہے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر نے  ساتویں پوشن پکھواڑہ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا، جو 18 مارچ سے 2 اپریل 2025 تک منایا جائے گا۔ اس دوران چار کلیدی موضوعات پر مبنی نتائج پر مرکوز سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی:

  • زندگی کے ابتدائی 1000 دنوں پر توجہ
  •  بینفیشیری ماڈیول کی مقبولیت
  • سی ایم اے ایم ماڈیول کے نفاذ کے ذریعے غذائی کمی کا انتظام
  •  بچوں میں موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے صحت مند طرز زندگی کا فروغ

اس کے علاوہ  پوشن پکھواڑہ 2025 کے بعد سے لے کر 1000 سپوشت گرام پنچایتوں کے اعلان تک، کمیونٹیز کے لیے آگاہی بڑھانے والی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

غذائی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کے تحت، وزارت نے 26 دسمبر 2024 کو بھارت منڈپم میں منعقدہ قومی تقریب ویر بال دیوس کے دوران سپوشت پنچایت اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں 1000 بہترین گرام پنچایتوں کی نشاندہی  کرنااور اعزاز دینا ہے، جو غذائیت اور صحت کے اشاریوں کو مقامی سطح پر بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

اسی طرح، بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روزہ مہم کے دوران، 1342 سے زائد پروگرام ملک بھر میں منعقد کیے گئے، جن میں 13 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں 1410 عوامی نمائندے بھی شامل تھے۔ ان سرگرمیوں میں مختلف اقدامات شامل تھے، جیسے:

  • ماہواری حفظان صحت اور پی سی/پی این ڈی ٹی ایکٹ کے بارے میں  آگاہی پروگرام
  • ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری مہمات
  • تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازات

یہ مہم صنفی مساوات کے فروغ، شعور اجاگر کرنے اور ملک بھر میں نوجوان لڑکیوں کی فلاح و بہبود اورانہیں بااختیار بنانے کے عزم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزارت کے اقدامات کو مزید اجاگر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے یوم جمہوریہ پریڈ میں وزارت کے اعزاز یافتہ جھانکی کا حوالہ دیا، جس میں وزارت کی اسکیموں کے لائف سائیکل تسلسل کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ اس جھانکی نے ’’خواتین کی قیادت میں ترقی‘‘ کے موضوع کو مضبوطی سے اجاگر کیا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جھانکی میں خواتین و اطفال بہبود کی  وزارت کی کلیدی اسکیموں جیسے کہ ون اسٹاپ سینٹر،  ویمن ہیلپ لائن (181)، چائلڈ ہیلپ لائن (1098)،  پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا،  سکشام آنگن واڑی،  پوشن ابھیان   نمایاں طور پر پیش کی گئیں۔

یہ جھانکی ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے 10 سال اور آنگن واڑی اسکیم کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن بھی تھی، جس میں خواتین کی مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور دیگر پیشہ ورانہ شعبوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت کو نمایاں کیا گیا۔

مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے حکومت کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ’’چنتن شیور‘‘ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو 10-12 جنوری 2025 کو ادے پور، راجستھان میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے وفود نے شرکت کی، جن میں 16 ریاستی وزرائے خواتین و اطفال بہبود بھی شامل تھے، تاکہ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

چنتن شیور نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں جدید نظریات کا تبادلہ، تجربات کی شیئرنگ، پالیسی میں بہتری کے مواقع  اور بہترین طور  طریقوں کی ترویج ممکن ہو سکی، تاکہ ان مشنز کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت برائے خواتین و اطفال بہبود نے ملک بھر سے 200 سے زائد فیلڈ افسران کو یوم جمہوریہ کی تقریب (26 جنوری 2025) میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا۔ ان محنتی افراد میں آنگن واڑی ورکرز، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرز شامل تھے، جنہیں خواتین اور بچوں کی بہتری میں ان کی قیمتی خدمات پر سراہا گیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو مزید اجاگر کرتے ہوئے، وزارت نے مہاکمبھ 2025 (پریاگ راج) میں ایک ڈیجیٹل نمائش بھی ترتیب دی ہے۔

یہ نمائش بھارت میں ’’خواتین کی قیادت میں ترقی‘‘ کے سفر کو مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے، جس میں مختلف اسکیمیں، پالیسیاں اور پروگرامز کو دلچسپ اور انٹرایکٹو تجربے کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

وزارت برائے خواتین و اطفال بہبود اپنے مشن میں ثابت قدم ہے، جس کا مقصد شمولیت پر مبنی  ترقی، غذائی تحفظ اور خواتین و بچوں کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم کے وژن ’وکست بھارت‘ کے مطابق،خواتین و اطفال بہبود کی وزارت  ایک صحت مند، مضبوط اور خود مختار بھارت کی تعمیر کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ن م۔

U-6416


(Release ID: 2101766) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR