سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: ینگ اچیورز اسکیم کے لیے اسکالرشپس
Posted On:
11 FEB 2025 1:54PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور دیویانگجن کو اسکالرشپ فراہم کرتی ہے:
- درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے لیے نوجوان اچیورس کی خاطر اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ (شریئس): یہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی ایک مرکزی شعبے کی ایک ماتحت اسکیم ہے، جس میں 04 ذیلی اسکیمیں شامل ہیں: (اے) اعلیٰ درجے کی تعلیم برائے ایس سی طلباء (ٹی سی ایس)، (بی) درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے قومی فیلوشپ (ایف این ایس سی)، (سی ) درج فہرست ذات وغیرہ کے لئے قومی غیر ملکی قومی اسکالر شپ (این او ایس) اور (ڈی ) درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طلباء کے لئے مفت کوچنگ (ایف سی ایس)۔ ان چار ذیلی اسکیموں میں سے پہلی تین اسکالرشپ اسکیمیں ہیں۔
- (او بی سی) اور دیگر کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ (شریئس): یہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات محکمے کی ایک مرکزی شعبے کی ماتحت اسکیم ہے، جس میں دو ذیلی اسکیم ہیں: (اے) او بی سی کے لیے قومی فیلوشپ (بی) دیگر پسماندہ طبقات او بی سی اور اقتصادی طور پر پچھڑے طبقات (ای بی سیز) کے لئے غیر ملکی تعلیم کی خاطر تعلیمی قرض پر سود میں رعایت کی ڈاکٹر امبیڈکر مرکزی سیکٹر اسکیم۔ ان دو ذیلی اسکیموں میں سے صرف پہلی اسکالرشپ اسکیم ہے۔
- معذور افراد کا محکمہ نوجوان اچیورس کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ کے نام سے کوئی اسکیم نافذ نہیں کرتا ہے۔ تاہم، محکمہ ایک ماتحت اسکیم کو نافذ کر رہا ہے، یعنی 'معذور طلباء (دیویانگجن )کے لئے اسکالرشپ ' جس میں چھ ذیلی اسکیمیں شامل ہیں۔ (اے) پری میٹرک (بی) پوسٹ میٹرک (سی) اعلیٰ درجے کی تعلیم (ڈی) قومی غیر ملکی اسکالرشپ (ای) قومی فیلوشپ برائے معذور افراد اور (ایف) مفت کوچنگ اسکیم۔
مذکورہ تمام اسکیمیں مرکزی سیکٹر کی اسکیمیں ہیں، اس لیے ریاستوں/ اضلاع کو فنڈز الاٹ نہیں کیے جاتے ہیں۔ یہ اسکیمیں ملک بھر میں لاگو کی جاتی ہیں اور کسی بھی ریاست کے طلباء اسکیموں کے تحت سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
پچھلے پانچ سالوں کے دوران تین اسکیموں کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد درج ذیل ہے:
درج فہرست ذاتوں کے لئے شریئس
مالی سال
|
اخراجات (کروڑ میں)
|
مرد مستفیدین
|
خواتین مستفیدین
|
کل مستفیدین
|
2019-20
|
272.3
|
3938
|
2450
|
6388
|
2020-21
|
218.89
|
4778
|
2372
|
7150
|
2021-22
|
261.64
|
5720
|
2628
|
8348
|
2022-23
|
306.33
|
5320
|
2557
|
7877
|
2023-24
|
372.22
|
5470
|
2779
|
8249
|
دیگر پسماندہ طبقات کے لئے شریئس
مالی سال
|
اخراجات (کروڑ میں)
|
مرد مستفیدین
|
خواتین مستفیدین
|
کل مستفیدین
|
2019-20
|
52.50
|
582
|
610
|
1192
|
2020-21
|
33.00
|
623
|
610
|
1233
|
2021-22
|
55.55
|
691
|
647
|
1338
|
2022-23
|
51.32
|
846
|
724
|
1570
|
2023-24
|
89.70
|
1095
|
914
|
2009
|
معذور طلباء (دیویانگجن)کے لیے اسکالرشپ
مالی سال
|
اخراجات (کروڑ رمیں)
|
مستفیدین کی کل تعداد
|
2019-20
|
114.57
|
42972
|
2020-21
|
91.77
|
26067
|
2021-22
|
131.43
|
42136
|
2022-23
|
131.43
|
44162
|
2023-24
|
145.2
|
29374
|
اسکیم کے بارے میں وسیع تر بیداری کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے مختلف اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ قومی اور علاقائی اخبارات میں اشتہارات، سوشل میڈیا مہم چلانا، ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ اسکیم کے رہنما خطوط کی تفصیلات، اسکیم کو مقبول بنانے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رابطہ قائم کرنا۔
************
ش ح۔اع خ۔ق ر
U.No:6413
(Release ID: 2101752)
Visitor Counter : 27