بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کا سرمایہ جاتی اشیا کا شعبہ

Posted On: 11 FEB 2025 12:59PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو شری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان کے سرمایہ جاتی اشیا کے شعبے میں مقابلہ جاتی صلاحیت کے فروغ کے لیے  دوسرے مرحلے کی اسکیم کےتحت بھاری صنعتوں کی وزارت نے ویلڈنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ(ڈبلیو آر آئی)، تریچی - بی ایچ ای ایل میں ایڈوانسڈ ویلڈنگ ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ انجینئرنگ سہولت مرکز(سی ای ایف سی) کی منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 87.06 کروڑ روپے ہے، جس میں سے بھاری صنعتوں کی وزارت کی منظور شدہ گرانٹ 69.648 کروڑ روپے ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اب تک 7000 سے زائد ویلڈنگ پروفیشنلز کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک ملک گیر طلب پر مبنی اسکیم ہے اور ریاستی سطح پر تقسیم/تفصیلات اسکیم میں شامل نہیں ہیں۔

 

ہندوستانی سرمایہ جاتی اشیاکے شعبے میں مقابلہ جاتی صلاحیت کے فروغ کے لیے اسکیم کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت مختص فنڈز اور ان کے استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(رقم کروڑ روپے میں)

مالی سال

آر ای مرحلے میں مختص رقم

فنڈس ریلیز

2014-15

24.00

2.80

2015-16

23.00

22.87

2016-17

60.50

59.97

2017-18

110.00

109.72

2018-19

110.50

110.4483

2019-20

102.30

102.16184

2020-21

55.52

54.2197

2021- 22

29.00

28.933925

2022-23

199.60

199.24

2023-24

187.20

83.3431

2024-25

120.00/184.00 *

(As on 03.02.2025) 134.55

* Current allocation

 

 

***

UR-6403

ش ح۔ م ع ن- ع د

 


(Release ID: 2101673) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi