وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مہر بابا مقابلہ-دوم کی تکمیل

Posted On: 11 FEB 2025 11:52AM by PIB Delhi

 آئی اے ایف ایم بی سی-II کے دوسرے ورژن کو چلا رہا ہے۔ یہ مقابلہ 06 اپریل 22 کو عزت مآب رکشا منتری کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا جس کا موضوع تھا ‘‘ایئر کرافٹ آپریٹنگ سطحوں پر   بیرونی  اشیاء کا پتہ لگانے کے لئے ڈرون پر مبنی نظام’’۔ یہ 29 جولائی 24 کو اختتام پذیر ہوا۔

ابتدائی 129 درخواست دہندگان میں سے چار، ماہرین کی نامزد کمیٹی (سی او ای )  کی طرف سے سخت جائزوں کے بعد فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کیے گئے۔ اس میں آئی اے ایف کے ساتھ ساتھ سول اداروں کے ڈومین ماہرین شامل تھے۔ یہ  مقابلہ چار مرحلوں میں منعقد کیا گیا تھا جس کا آخری مرحلہ 24 جولائی کو منعقد کیا گیا تھا۔  جائزے  کی بنیاد پر، آیان آٹونومس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے اور فلیٹ آر ایف پرائیویٹ لمیٹڈ، گریٹر نوئیڈا کو بالترتیب فاتح اور فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا ہے۔

آئی اے ایف  اپنے اختراعی پہل مہر بابا مقابلہ( ایم بی او) کے ذریعے بغیر پائلٹ اور خود مختار فضائی گاڑیوں کے میدان میں اعلی ترین ٹیکنالوجی تیار کرنے پر  کام کر رہی ہے۔ ایم بی سی بھارتی   صنعت،  ماہرین تعلیم  اور صارفین کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرکے ان کو یکجا   کرنے میں پیش پیش ہے۔

 اس مقابلے  سے کامیابی کے ساتھ ایک مضبوط ماحولیاتی نظام  کی تشکیل ہوئی  ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے تین برسوں میں مسلح افواج سمیت مختلف صنعتوں سے ہزارکروڑ سے زیادہ کے آرڈرز حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ معاشی کامیابی صرف  ایم بی سی-II  کی مسابقت کا ثبوت نہیں ہے بلکہ ڈرون سیکٹر میں نمایاں ترقی کے امکانات کو بھی واضح کرتی ہے۔ ہزاروں افراد کا روزگار پیدا کرنا یکساں طور پر قابل ستائش کارنامہ ہے، جس  میں بنیادی طور پر کالجوں سے نئے فارغ التحصیل طلباء اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔ یہ مقابلہ یو اے وی ٹیکنالوجی میں مستقبل کی پیشرفت کے لیے راہنمائی کرنے اور عالمی سطح پر بھارت کے مقام کو مضبوط کرنے اور 2030 تک بھارت کے عالمی ڈرون مرکز بننے کے بارے میں عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کی  تکمیل میں  ایک مشعل راہ ہے۔

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ح ۔رض

U-6398

                           


(Release ID: 2101653) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi