وزارت دفاع
دفاع کے سیکریٹری نے ایرو انڈیا 2025 کے پہلو بہ پہلو دو طرفہ میٹنگ کی
Posted On:
11 FEB 2025 11:51AM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 11 فروری 2025 کو بنگلورو میں 15ویں ایرو انڈیا کے پہلو بہ پہلو ، برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے وزیر لارڈ ورنن کوکر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ انہوں نے جاری دفاعی تعاون، خاص طور پر صنعتی تعاون اور سمندری ڈومین میں جاری مصروفیات کا مختصر طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے الیکٹرک پروپلشن اور ایرو انجن جیسے اہم تعاون کے شعبوں میں نئی آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ، سکریٹری دفاع نے لارڈ کوکر اور بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ لنڈی کیمرون کے ساتھ یوکے-انڈیا بزنس کونسل کی گول میز میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ اس گول میز میں بھارتی اور برطانیہ کی دفاعی کمپنیوں کے لیے اس وقت جاری اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گول میز میں بڑی تعداد میں برطانیہ کی دفاعی صنعتوں کی شخصیتوں نے شرکت کی جبکہ بھارتی صنعت کی نمائندگی سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کی قیادت نے کی۔
دفاع کے سیکرٹری نے اٹلی کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع، جناب میٹیو پیریگو ڈی کریمناگو کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگ کی۔ انہوں نے سمندری اور فضائی تبادلے میں اضافہ اور ہندوستانی اور اطالوی کمپنیوں کے لیے مشترکہ پروجیکٹ کے مواقع سمیت دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے طورطریقوں اوروسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ح ۔رض
U-6397
(Release ID: 2101646)
Visitor Counter : 23